افغان خواتین کی فٹ بال ٹیم کو تسلیم کرے فیفا -ملالہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
 افغان خواتین کی فٹ بال ٹیم کو تسلیم کرے فیفا -ملالہ
افغان خواتین کی فٹ بال ٹیم کو تسلیم کرے فیفا -ملالہ

 

 

 لندن : افغانستان میں خواتین کے اردگرد طالبان کا گھیرا اب تیزی کے ساتھ تنگ ہوتا جارہا ہے۔ پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن یا فیفا سے کہا ہے کہ وہ افغان خواتین کی فٹ بال ٹیم کو تسلیم کرے۔ ملالہ یوسفزئی نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا، ’طالبان افغان خواتین کو عوامی زندگی سے محروم کر رہے ہیں۔ فیفا کے لیے اب یہ اچھا وقت ہے کہ وہافغان خواتین کی فٹ بال ٹیم کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے۔‘ ملالہ یوسفزئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سے فیفا کو دنیا کو یہ پیغام دینا چاہیے کہ خواتین کو کام کرنا چاہیے، کلاسوں میں جانا چاہیے اور فٹبال سٹیڈیم میں کھیلنا چاہیے۔ طالبان حکومت نے افغان خواتین کو جن حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔

 

ملالہ نے قیادت کرنے والی افغان ٹیم کی کپتان خالدہ پوپل کی تعریف کی۔ ان دونوں نے یہ درخواست انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ مل کر نہیں کی ہے۔ خالدہ پوپل قومی فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی اور کوچ ہیں۔ قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد فیفا اب خواتین کے ورلڈ کپ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ یہ گیمز اگلے جولائی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شروع ہو رہے ہیں۔ خواتین کی یہ ٹیم بھی دیگر ہزاروں افغانوں کی طرح اگست 2021 میں طالبان کی جانب سے دوبارہ اقتدار میں آنے کے باعث افغانستان چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ یہ ٹیم براستہ طورخم بارڈر پاکستان پہنچی تھی۔