افغانستان کے سابق نائب صدر امر اللہ صالح کے بھائی کا قتل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-09-2021
   امر اللہ صالح کے بھائی
امر اللہ صالح کے بھائی

 

 

کابل : طالبان نے افغانستان کے سابق نائب صدر امر اللہ صالح کے بڑے بھائی روح اللہ صالح کو قتل کر دیا ہے۔

طالبان ذرائع نے دعویٰ کیا کہ روح اللہ صالح وادی پنجشیر میں ہی مارا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ روح اللہ کو طالبان نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔

طالبان نے پہلے صالح کو کوڑوں اور بجلی کی تاروں سے مارا، پھر اس کا گلا کاٹ دیا۔ اس کے بعد ان پر گولیاں چلائی گئیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ روح اللہ صالح پنجشیر سے کابل جا رہے تھے۔ طالبان کو اس بات کا علم ہوا۔انہوں نے صالح کو اسیرکربے دردی سے قتل کر دیا۔

تاہم خود امر اللہ صالح نے اس معاملے پر اب تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

طالبان نے پنجشیر میں اس جگہ کی تصویر بھی جاری کی ہے جہاں سے چند روز قبل سابق صدر امر اللہ صالح نے ویڈیو جاری کی تھی۔

امر اللہ صالح نے اس کے بعد طالبان کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا اور کہا کہ وہ پنجشیر میں موجود تھے اور اپنی موت تک وہیں رہیں گے۔