برطرف افغان آرمی چیف کی ملک چھوڑنے کیلئے قطار میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-08-2021
برطرف افغان آرمی چیف کی ملک چھوڑنے کیلئے قطار میں
برطرف افغان آرمی چیف کی ملک چھوڑنے کیلئے قطار میں

 

 

آواز دی وائس، ایجنسی

افغانستان کے سابق آرمی چیف کی اب ملک چھوڑ کر واپس جا رہے ہیں۔

سابق افغان آرمی چیف آف اسٹاف ولی محمد احمد زئی کی افغانستان سے نکلنے کیلئے کابل ایئرپورٹ پر قطار میں کھڑے انتظار کرتے تصویر منظر عام پر آگئی۔

  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ولی محمد احمد زئی قمیص شلوار زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ کندھے پر رومال بھی ڈال رکھا ہے۔

طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد حامد کرزئی ایئرپورٹ پر ملک سے جانے والے خواہشمند افراد کا رش لگا ہوا ہے، اسی رش میں کھڑے سابق افغان آرمی چیف بھی موجود ہیں۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ طالبان کی افغانستان میں فتوحات کا آغاز ہوا تو صدر اشرف غنی نے 11 اگست2021 کو آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو نیا آرمی چیف تعینات کردیا تھا۔