سورج بھی مسکراتا ہے، ناسا نے دیا ثبوت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 17-11-2022
سورج بھی مسکراتا ہے، ناسا نے دیا ثبوت
سورج بھی مسکراتا ہے، ناسا نے دیا ثبوت

 

 

نیویارک: ستارے قسمت کا حال بتاتے ہیں لیکن دنیا سے قریب ترین ستارہ یعنی سورج اپنی مسکراہٹ بھی دکھا رہا ہے۔ جی ہاں! آپ نے بالکل درست پڑھا، امریکی خلائی پروگرام ایجنسی ناسا نے ’مسکراتے‘ سورج کی تصاویر جاری کردیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر اس تصویر کو ناسا کی سیٹلائیٹس نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا تھا۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سورج کے زرد رنگ میں تین حصے اس طرح خالی نظر آرہے ہیں جیسے وہ ایک ایموجی کی آنکھیں اور منہ بنارہے ہوں۔ ناسا کے مطابق سورج کے یہ گہرے رنگ کے حصے کورونال ہولز کہلاتے ہیں اور یہ وہ حصے ہیں جہاں سے تیز شمسی ہوا خلاء میں داخل ہورہی ہے۔ امریکی ایجنسی کے سوشل میڈیا پر اس تصویر کو شیئر کرتے ہی صارفین نے سورج کا موازنہ کدو، بسکٹ اور یہاں تک کہ شیر سے کرنا شروع کردیا