مقبوضہ کشمیر میں انتخابات۔میڈیا پر روک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-07-2021
انتخابی ڈرامہ
انتخابی ڈرامہ

 

 

مظفر آباد : مقبوضہ جموں کشمیر میں انتخابات کے نام پر تماشہ جاری ہے۔آج مقبوضہ کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے ۔

قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے، پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

اہم بات یہ ہے کہ میڈیا پر لگام لگائی گئی ہے۔مظفر آباد کے پولنگ اسٹیشن گوجر بانڈی میں میڈیا کو پولنگ عمل کی ویڈیو بنانے اور کوریج کرنے سے روک دیا گیا۔ وہاں تعینات پریزائڈنگ افسر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مظفر آباد کے پولنگ اسٹیشن گوجر بانڈی میں میڈیا کو پولنگ کے عمل کی ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہے۔

گوجرانوالہ: پولنگ اسٹیشن کے باہر نون لیگی انتخابی کیمپ اکھاڑ دیا گیا پریزائڈنگ افسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈی آر او آفس سے ہدایت ہے کہ پولنگ کے عمل کی ویڈیو نہ بنانے دی جائے۔