کورونا سے بچنے کیلئے حرمین شریفین میں روبوٹ کے ذریعہ آب زم زم کی تقسیم

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 11-01-2022
کورونا سے بچنے کیلئے حرمین شریفین میں روبوٹ کے ذریعہ آب زم زم کی تقسیم
کورونا سے بچنے کیلئے حرمین شریفین میں روبوٹ کے ذریعہ آب زم زم کی تقسیم

 

 

الریاض: مکہ مکرمہ میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے روبوٹ کے ذریعے آب زم زم کی بوتلوں کی تقسیم کا کام شروع کرایا ہے۔

عرب میڈیا سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق اسمارٹ روبوٹ ٹکنالوجی کورونا وائرس کے ماحول میں بے حد اہم اور محفوظ طریق کار ہے۔

انسانی معاونت کے بغیر آب زم زم کی تقسیم کی بدولت کارکنان بھی وائرس لگنے سے محفوظ رہتے ہیں اور زائرین کو بھی تحفظ حاصل رہتا ہے۔

خیال رہے حج موسم کے علاوہ بھی آب زمزم کی بوتلیں یومیہ ہزاروں کی تعداد میں تقسیم کی جاتی ہیں۔ (ایجنسی )