ولی عہد سلمان کاغریبوں کی شادیوں کےلئے فنڈ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-07-2021
غربا کے لئے بڑا سہارا
غربا کے لئے بڑا سہارا

 

 

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کے ضروت مند شہریوں کو شادی کے لیے رقوم کی فراہمی کے حوالے تقریباً 10 لاکھ ڈالرز کا فنڈ مختص کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے 200 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے لیے 37 لاکھ سعودی ریال (9 لاکھ 97 ہزار 80 ڈالرز) تقسیم کرنے کے احکامات جاری کیے۔

مذکورہ رقم یتیموں اور مختلف نوعیت کی معذوری کے شکار افراد کی مدد کے جذبے کے تحت جاری کی جارہی ہے۔