دنیا میں کورونا سے 15.05 کروڑ سے زائد افراد متاثر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-05-2021
کوروناکاقہرجاری
کوروناکاقہرجاری

 

 

واشنگٹن

دنیا میں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس وائرس سے جہاں ابھی تک 15.05 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، وہیں 31.62 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کورونا سے اموات کے معاملے میں امریکہ سر فہرست ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سیٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 15 کروڑ 30 ہزار 783 ہوگئی ہے جبکہ 31 لاکھ 62 ہزار 166 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

(ان پٹ ایجنسی)