غیرملکی افواج گئیں توافغانستان میں ہوگی خانہ جنگی:افغان اسپیکر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-04-2021
افغان اسپیکررحمان رحمانی
افغان اسپیکررحمان رحمانی

 

 

کابل

اس اعلان کےبعد کہ افغانستان سےغیر ملکی افواج کا انخلا جلد شروع ہ جائے گا افغان پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے اسپیکر رحمان رحمانی نے اس یقین کا اظہار کیاہے کہ ملک سے غیر ملکی افواج کا مکمل انخلاء خانہ جنگی کا باعث بن سکتا ہے۔

افغان خبررساں ایجنسی طلوع نیوز نے مسٹر رحمان رحمانی کے حوالے سے بتایا کہ " فی الحال، ملک سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے لئے حالات مناسب نہیں ہیں۔ موجودہ صورتحال میں غیر ملکی افواج کے انخلا سے حالات مزید خراب ہوں گے اور خانہ جنگی شروع ہونے کا امکان ہے۔

جرمنی کے دفاع نے توقع کی ہے کہ نیٹو افغانستان سے مشترکہ فوجی انخلا پر اتفاق کرے گا۔دریں اثناء، جرمنی کے وزیر دفاع اینگریٹ کرامپ نے بدھ کے روز توقع ظاہر کی ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک امریکہ کے ساتھ ہی افغانستان سے فوجی دستوں کی واپسی پر رضامند ہوجائیں گے۔

اس سے پہلے منگل کے روز امریکی صدارتی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ نائن الیون حملے کی 20 سالگرہ کے موقع پر امریکہ 11 ستمبر تک افغانستان سے فوجیوں کا مکمل انخلاء کرلے گا ۔ (ایجنسی ان پٹ)