چینی فوجیں ہمالیہ میں ہو رہی ہیں مختلف بیماریوں میں مبتلا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-10-2021
چینی فوجیں ہمالیہ میں ہو رہی ہیں مختلف بیماریوں میں مبتلا
چینی فوجیں ہمالیہ میں ہو رہی ہیں مختلف بیماریوں میں مبتلا

 

 

آواز دی وائس، لداکھ

 چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر تقریباً50 ہزار فوجی تعینات کیے ہیں۔

لداخ کی شدید سردی اور کم آکسیجن اب چینی فوجیوں کے لیے مہلک ثابت ہو رہی ہے۔ وہ پیٹ سے متعلقہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔اس وجہ سے انہیں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

چینی فوج کی سب سے بڑی ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے کمانڈر جانگ جوڈونگ اس بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔

وہ صرف 6 ماہ تک لداخ کے مشکل حالات کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہے۔

چین کے معروف اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صرف چند ماہ قبل پی ایل اے کمانڈر ژانگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اخبار نے بتایا کہ جانگ جوڈونگ پیٹ کے کینسر میں بھی مبتلا تھے۔

عالم یہ ہے کہ پچھلے نو مہینوں میں تین بار چین کو اپنی ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کا کمانڈر تبدیل کرنا پڑا۔

چینی فوج پیپلز لبریشن آرمی کی مغربی کمان کا ہیڈ کوارٹر تبت میں واقع ہے۔

چینی فوج کی یہی کمان لداخ سے ہندوستان کے اروناچل پردیش تک پھیلے ہوئے کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر تعینات ہے۔