چین نے تبت میں پہلی بلٹ ٹرین سروس کا آغاز کیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-06-2021
تبت میں چین کی ٹرین
تبت میں چین کی ٹرین

 

 

 لہاسہ: چین نے آج ہندوستانی سرحد کے قریب تبت میں پہلی برقی بلٹ ٹرین کا آغاز کیا۔ یہ ٹرین دارالحکومت لہاسا کو نینگچی سے منسلک کرے گی۔ نینگچی؛ تبت ایک سرحدی شہر ہے جو ہندوستان کی ریاست اروناچل پردیش کے قریب واقع ہے۔ یکم جولائی سے شروع ہونے والی چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریبات سے پہلے اس منصوبے کا افتتاح کیا گیا ۔

تبت خودمختار خطے میں سچوان تبت ریلوے ڈویژن کے قریب 435 کلومیٹر طویل لہاسا نینگ چی ڈویزن کا افتتاح کیا گیا۔ یہ بلٹ ٹرین مکمل طور پر بجلی سے چلے گی۔ سچوان – تبت ریلوے کی شروعات سچوان صوبہ کے دارالحکومت چینگدو سے شروع ہوگی اور یان سے ہوکر کامدو کے ذریعہ تبت میں داخل ہوگی جس سے چینگدو سے لہاسا کا سفر 48 گھنٹے سے کم کرکے 13 گھنٹے ہو جائے گا ۔

 میڈیا رپور ٹ کے مطابق ، گذشتہ سال نومبر میں ، چینی صدر شی جنپنگ نے حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ لہاسہ - نیانگچی روٹ پر کام تیز کریں۔ جن پنگ نے کہا تھا کہ نئی ریل لائن سرحدی استحکام کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گی۔