ناراض برطانوی حکومت نےپاکستانی این ایس اے کا دورہ منسوخ کیا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 05-03-2022
ناراض برطانوی حکومت نےپاکستانی این ایس اے کا دورہ منسوخ کیا
ناراض برطانوی حکومت نےپاکستانی این ایس اے کا دورہ منسوخ کیا

 

 

لندن: برطانوی حکومت نے روس کے یوکرین پر حملے کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے برطانیہ نے پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) معید یوسف کا دورہ لندن منسوخ کر دیا ہے۔

این ایس اے یوسف کو اگلے ہفتے لندن جانا تھا جسے برطانیہ نے بغیر کوئی وجہ بتائے منسوخ کر دیا ہے لیکن، ذرائع کا کہنا ہے کہ یوکرین کے بحران پر پاکستان کے موقف کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔