ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تابوت ان کے پسندیدہ بیلمورل محل سے روانہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 11-09-2022
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تابوت ان کے پسندیدہ بیلمورل محل سے روانہ
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تابوت ان کے پسندیدہ بیلمورل محل سے روانہ

 

 

لندن :ملکہ الزبتھ دوم کا تابوت سکاٹ لینڈ میں واقع ان کے پسندیدہ بیلمورل محلسے روانہ ہو گیا ہے۔ ملکہ کا تابوت اتوار کو محل سے روانہ کیا گیا

ملکہ برطانیہ کی تابوت کو محل کے محافظوں نے بال روم سے اٹھایا اور اسے لگ بھگ چھ گھنٹے دورانیے کے سفر پر روانہ کیا۔ ملکہ کے تابوت کو سکاٹ لینڈ کے مختلف قصبوں سے گزار کر ایڈنبرگ میں واقع ہولی روڈ ہاؤس پیلس پہنچایا جائے گا۔

تابوت کے گزرنے کے راستوں کے دونوں اطراف بے شمار لوگ قطاروں میں کھڑے ہیں۔ اتوار کی صبح بھی بیلمورل کے دروازوں پر پھول، ملکہ کی تصویریں، ٹیڈی بیئرز اور دیگر اشیا نچھاور کر کے ملکہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اتوار کو شروع ہونی والی یہ مذہبی رسومات ملکہ کے صاحبزادے چارلس سوم کے بادشاہ بننے کے بعد شروع ہوئی ہیں۔

چارلس سوم نے بادشاہ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں اس ورثے اور فرائض اور خودمختاری سے جڑی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہوں جو مجھے منتقل ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات باقاعدہ طور پر ویسٹ منسٹر ایبے میں 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔ ریاستی طور پر آخری رسومات 19 تاریخ کو دن گیارہ بجے ہوں گی جس کے دوران شرکا ونڈزر کاسل تک ایک جلوس کی شکل میں پیدل جائیں گے۔ ملکہ کو ونڈزر میں کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں سپرد خاک کیا جائے گا