گفتگوشاہ سے ہوئی نہ کہ ولی عہد سے۔ بائیڈن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-02-2021
ٹئی فون پر اہم گفتگو
ٹئی فون پر اہم گفتگو

 

 

-واشنگٹن ۔ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ صحافی جمال خشوگی کے قتل پر امریکہ سعودی عرب کے لئے اپنی پالیسی میں نمایاں تبدیلی لائے گا۔ جو بائیڈن نے ایک نیوز چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا میں نے کل سعودی عرب کے شاہ سے بات کی تھی ، شہزادہ سے نہیں۔ میں نے انھیں واضح کردیا کہ قوانین تبدیل ہو رہے ہیں ، اور ہم آج اور پیر کے روز اہم تبدیلیوں کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔ جو بائیڈن حکومت کی جانب سے منظرِ عام پر لائی جانے والی انٹیلیجنس رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی نژاد امریکی صحافی جمال خشوگی کو زندہ یا مردہ پکڑنے کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔ سعودی عرب وزارت خارجہ نے امریکی انٹیلیجنس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے سعودی قیادت کے خلاف ’جارحانہ اور غلط‘ قرار دیا اور یہ کہا کہ وہ اس رپورٹ کو تسلیم نہیں کرتے۔

یاد رہے کہ اس قبل خبر آئی تھی کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب کے ولی عہد شاہ سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے اور انسانی حقوق اور قوانین کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گفتگو کے  حوالےسے وائٹ ہاؤس سےجاری بیان میں کہا گیا کہ 'جو بائیڈن نے متعدد سعودی نژاد امریکیوں کی رہائی کو سراہتے ہوئے امریکا کی جانب سے عالمگیر انسانی حقوق اور قوانین کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیا۔مگر اس کی تردید کی گئی ہے کہ بات شاہ سلمان سے ہوئی تھی نہ کہ ولی عہد سے۔