بلوچستان: نصراللہ بلوچ نے حکومت پر لگایا نوجوانوں کو گم کرنے کا الزام

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-01-2022
نصراللہ بلوچ
نصراللہ بلوچ

 

 

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ بلال احمد،محمد اسحاق ولد عبداللہ نیچاری اور شیر محمد ولد غلام مصطفی نیچاری کے اہلخانہ نے ان سے ملاقات کی اور شکایت کی کہ بلال احمد،محمد اسحاق اور شیر محمد کو گذشتہ سال 29 نومبر2021 کی درمیانی شب سیکورٹی اداروں نے ولی آباد مستونگ روڑ کوئٹہ سے سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کیا۔

انہیں حکومت کی طرف سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہے جس کے باعث وہ بہت پریشان ہیں۔

awazthevoice

بلوچستان میں مسلسل ہو رہی نوجوانوں کی گمشدگی

نصراللہ بلوچ نے کہا کہ وہ ان تینوں لاپتہ نوجوانوں کے حوالے سے صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو سے رابطہ کیا اور انہیں لاپتہ نوجوانوں کی تفصیلات فراہم کی، میر ضیاء لانگو نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بلال احمد،محمد اسحاق اور شیر محمد کی بازیابی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

نصراللہ بلوچ نے اس امید کا اظہار کیا کہ جیسے پہلے میرضیاء لانگو نے لاپتہ افراد کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کیا تھا وہ اب بھی بلال احمد،محمد اسحاق، شیر محمد سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔