انڈایانامیں سکھوں پرحملہ،اسباب کی پڑتال جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-04-2021
حملہ آوراور موقع واردات کی تصاویر
حملہ آوراور موقع واردات کی تصاویر

 

 

 

واشنگٹن

امریکی ریاست انڈیانا میں سکھوں پرایک شدیدحملہ کیاگیا جس میں متعدد افراد کی موت کی خبر ہے۔حالانکہ اسباب معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔ اندازہ لگایاجارہا ہے کہ حملہ آور نے سکھوں کو مسلمان سمجھ کراندھادھند فائرنگ کی تھی۔

انڈیانا پولس کے حکام گزشتہ دنوں کورئیر کمپنی فیڈ ایکس کے ایک دفتر پر ہونے والے فائرنگ کے واقعہ میں 8 افراد کی ہلاکت کے پیچھے کارفرما محرک تلاش کر رہے ہیں۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے افراد کے نام جاری کئے ہیں، جن میں سے 4 سکھ برادری سے تعلق رکھتے تھے۔

ان میں 48 سالہ امر جیت سیخون، 64 سالہ جسویندر کور، 66 سالہ امر جیت جوہال، اور 68 سالہ جسویندر سنگھ شامل ہیں۔ 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد، امریکہ میں آباد سکھ کمیونٹی اکثر ہی نفرت پر مبنی جرائم کا نشانہ بنتی رہی ہے۔

سکھ مرد پگڑی پہنتے اور داڑھیاں رکھتے ہیں اور انہیں اکثر مسلمان سمجھا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ان پر حملے ہوتے ہیں۔ امریکہ میں بسنے والی سکھ کمیونٹی پر سب سے قابلِ ذکر حملہ ریاست وسکانسن میں سن 2012 میں ہوا تھا جب اوک کریک گردوارے میں ہونے والی فائرنگ سے 7 سکھ ہلاک ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انڈیامعاملے کےحملہ آوربرینڈن نے دفتر کے باہر ہی سے لوگوں پر گولیاں برسانا شروع کر دی تھیں، اور بعد میں وہ دفتر کے اندر آیا، جہاں اس نے ملازمین کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ دو تین منٹ جاری رہی اور پولیس افسران کے وہاں پہنچے سے پہلے ہی ختم ہو چکی تھی۔

(ایجنسی ان پٹ)