جدہ:مدینہ منورہ میں موجود عازمین حج کو 20 سال بعد کھجوروں کی تازہ فصل خریدنے اور کھانے کو ملے گی اور ایسا بہت کم قیمت پر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایسا اس وجہ سے ممکن ہوا کہ 20 سال بعد پہلی مرتبہ کھجور کی فصل اور حج کا موسم ایک ہی وقت میں آئے ہیں۔
واضح رہے کہ مدینہ منورہ میں کھجوروں کی تازہ فصل جون میں توڑی جاتی ہے، جس کی وجہ سے منڈی میں روزانہ تازہ کھجور دستیاب ہوتی ہے۔
اس وقت مدینہ منورہ میں روتانا، عجوہ، لونہ اور ربیعہ کے علاوہ متعدد اقسام کی کھجوریں موجود ہیں۔
تاجروں کے مطابق روتانا قسم کی کھجور سب سے زیادہ فروخت ہوتی ہیں۔