سعودی عرب میں حج قوانین کی خلاف ورزی پر 3 افراد گرفتار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 13-07-2021
سعودی عرب میں حج قوانین کی خلاف ورزی پر 3 افراد گرفتار
سعودی عرب میں حج قوانین کی خلاف ورزی پر 3 افراد گرفتار

 

 

ریاض

سعودی عرب میں حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ؎جن پر حکام کی جانب سے 10 ہزار سعودی ریال تقریباً 4 لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

حج سیکیورٹی فورسز کے بریگیڈیئر جنرل سمیع الشوائخ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مکمل قانونی کارروائی کی جارہی ہے اور رواں ماہ کی 23 تاریخ تک جس نے بھی بغیر اجازت خانہ کعبہ سمیت عرافات اور دیگر مقدس مقامات پر جانے کی کوشش کی ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ حجاج کو 17 اور 18 جولائی کو بس کے ذریعے مکہ مکرمہ لایا جائے گا جہاں وہ مقدس مقامات جانے سے قبل طواف کریں گے۔

خیال رہے کہ وزارت حج نے 150 ممالک سے تعلق رکھنے والے منتخب شدہ 60 ہزار سعودی رہائشی افراد کو حج کرنے کی اجازت دی ہے جس کے لیے انہوں نےگزشتہ ماہ آن لائن رجسٹریشن کا انعقاد کیا تھا تاہم حکومت کی جانب سے اس بار ان لوگوں کو ترجیع دی گئی ہےجنہوں نے اس سے قبل کبھی حج ادا نہیں کیا ہو۔ (ایجنسی ان پٹ )