آرمی چیف جنرل منوج پانڈے 4 ستمبرکو جائیں گے نیپال

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 31-08-2022
آرمی چیف جنرل منوج پانڈے 4 ستمبرکو جائیں گے نیپال
آرمی چیف جنرل منوج پانڈے 4 ستمبرکو جائیں گے نیپال

 


 آواز دی وائس/کھٹمنڈو

ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نیپالی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پربھو رام شرما کی دعوت پر 4 ستمبر2022 کو نیپال کا پانچ روزہ دورہ کریں گے۔

آرمی چیف کا نیپال کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اگنی پتھ میں نیپالیوں کی بھرتی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔  اس کے خلاف نیپال میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔بدھ کو ایک بیان میں نیپال کی فوج نے آرمی چیف کے 4 سے 8 ستمبر تک طے شدہ دورے کی تصدیق کی ہے۔

 اہم تقریبات میں سینا منڈپ میں شہید کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کرنا، گارڈ آف آنر وصول کرنا شامل ہے۔  آرمی چیف اپنے ہم منصب جنرل پربھو رام شرما کے ساتھ آرمی ہیڈ کوارٹرز میں ملاقاتیں کریں گے، مختلف غیر مہلک فوجی اشیاء نیپالی فوج کو سونپیں گے، آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج شیو پوری میں طلباء افسران سے بات چیت کریں گے اور مڈ کمانڈ ہیڈ کوارٹر، پوکھرا کا دورہ کریں گے۔

اس دورے کی خاص بات نیپال کی صدر ودیا دیوی بھنڈاری کی طرف سے جنرل پانڈے کو نیپالی فوج کے اعزازی جنرل کے عہدے سے نوازا جائے گا۔ دورے کے دوران جنرل پانڈے وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیر بہادر دیوبا سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔

پچھلے سال، نیپالی چیف آف آرمی اسٹاف(COAS) پربھو رام شرما نے سابق ہندوستانی آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے کی دعوت پر 9 سے 12 نومبر2022 تک ہندوستان کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران پربھو رام شرما نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔

جنرل شرما کو ہندوستانی  فوج کے سربراہ کے اعزازی خطاب سے بھی نوازا گیا۔ سابق صدر رام ناتھ کووند نے دہلی کے راشٹرپتی بھون میں نیپال کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پربھو رام شرما کو ہندوستانی فوج کے جنرل کے اعزازی عہدے سے نوازا تھا۔

ایک دوسرے کی فوجوں کے سربراہوں کو اعلیٰ ترین عہدوں سے نوازنا ایک روایت ہے جس کی پیروی نیپال اور  ہندوستان نے 1950 سے ہندوستانی آرمی چیف جنرل کے ایم کریپا کے نیپال منتقل ہونے کے بعد سے کی ہے۔