انجلینا جولی:پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دورہ کریں گی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 20-09-2022
انجلینا جولی:پاکستان کے  سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دورہ کریں گی
انجلینا جولی:پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دورہ کریں گی

 


 نیویارک : پاکستان پانی پانی ہے۔ سیلاب نے بے حال کردیا ہے ملک کو۔ پاکستان کی حکومت نے ہاتھ اوپر اٹھا دئیے ہیں اور امداد کے لیے دہار لگا دی ہے۔ اقوام متحدہ  سے امریکہ اور سعودی عرب تک سب نے امداد  بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ سعودی عرب میں چندہ ہورہا ہے۔ اقوام متحدہ الگ اپیل جاری کررہا ہے۔  اب دنیا بھر میں اپنی سماجی سرگرمیوں کے لیے مشہور ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی خصوصی سفیر انجلینا جولی تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ان کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

پاکستان بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب نے 33 ملین افراد کو متاثر کیا ہے اور ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق انجلینا جولی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرہ افراد سے ملاقات کریں گی اور مستقبل میں اس طرح کے مصائب کو روکنے کے حوالے سے اقدامات پر گفتگو کریں گی۔

BREAKING: International humanitarian Angelina Jolie is with the IRC visiting Pakistan to see and hear from people affected by recent floods.

انجلینا جولی اس سے قبل 2010 کے سیلاب اور 2005 کے زلزلے کے متاثرین سے ملاقات کے لیے بھی پاکستان آچکی ہیں۔ وہ آئی آر سی کے ہنگامی رسپانس آپریشنز اور افغان پناہ گزینوں سمیت بے گھر لوگوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا بھی دورہ کریں گی اور پاکستانی عوام کے لیے فوری مدد کی ضرورت اور موسمیاتی تبدیلیوں، نقل مکانی اور عدم تحفظ کے بڑھتے ہوئے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے طویل مدتی حل پر روشنی ڈالیں گی۔

اس دورے  میں  انجلینا جولی اپنے دورے کے دوران اس بات کا مشاہدہ کریں گی کہ پاکستان جیسے ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے اس بحران کی سب سے بڑی قیمت کس طرح ادا کر رہے ہیں، جس کے وہ ذمہ دار بھی نہیں ہیں۔ آئی آر سی کے مطابق اپنے دورے کے دوران ہالی وڈ اداکارہ اس مسئلے پر روشنی ڈالیں گی اور بین الاقوامی برادری، خاص طور پر کاربن کے اخراج میں سب سے زیادہ حصہ ڈالنے والے ممالک کو فوری مدد فراہم کرنے کی ترغیب دیں گی۔

آئی آر سی میں پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر شبنم بلوچ نے کہاکہ ’موسمیاتی بحران پاکستان میں زندگیوں اور مستقبل کو تباہ کر رہا ہے، خاص طور پر خواتین اور بچوں کے لیے سنگین نتائج سامنے آرہے ہیں اور ان سیلابوں کے نتیجے میں ہونے والا معاشی نقصان فوڈ سکیورٹی اور خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد میں اضافے کا باعث بنے گا۔‘ ان کا مزید کہنا تھا: ’ہمیں فوری طور پر ان لوگوں تک پہنچنا چاہیے جنہیں فوری مدد کی ضرورت ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلی کو ہمارے مستقبل کو تباہ کرنے سے روکنے کے لیے طویل مدتی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ آنے والے مہینوں میں مزید بارشوں کی توقع ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ انجلینا جولی کے دورے سے دنیا کو بیدار ہونے اور اقدامات کرنے میں مدد ملے گی