کابل دھماکہ:4 امریکی فوجیوں سمیت 15 ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-08-2021
 کابل ہوائی اڈے پر زور دار دھماکہ
کابل ہوائی اڈے پر زور دار دھماکہ

 


کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر زور دار دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔

دھماکوں کے بعد زبردست افراتفری پھیل گئی۔ دو امریکی حکام نے بتایا کہ جمعرات کو حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر زور دار دھماکہ ہوا۔

اس کے کچھ دیر بعد دوسرا دھماکہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ اس میں روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چارامریکی فوجیوں کے شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔ 

 آس پاس کی سڑکوں پر افراتفری کا عالم تھا۔ ایمبولینس کا شور تھا۔ لوگ زخمیوں کو لے کر بھاگ رہے تھے۔ہر جانب زخمی پڑے ہوئے تھے۔

سی این این کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کو اس حملے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اب تک تین امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ایئرپورٹ پر مسلسل فائرنگ کی اطلاعات بھی ہیں۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ اس واقعے میں کئی افغان ہلاک ہوئے۔ کئی زخمی بھی ہیں۔ پینٹاگون نے بھی فدائین حملے کی تصدیق کی ہے۔

awazurdu

طالبان نے دہشت گردانہ حملہ بھی کہا۔ طالبان نے اب تک 15 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ اس میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ 52 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ طالبان نے اسے دہشت گردانہ حملہ قرار دیا۔ ائیرپورٹ پر ایک شخص نے بتایا کہ اس کا بچہ اس کی گود میں مر گیا۔

ایک امریکی شہری کی موت روسی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ 13 افراد ہلاک ہوئے۔ فاکس نیوز نے بتایا کہ دھماکے میں 4 امریکی فوجی اور ایک شہری کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

 دھماکہ ائیرپورٹ کے قریب بیرن ہوٹل کے قریب ہوا ، جبکہ دوسرا دھماکہ ائیرپورٹ کے ایبے گیٹ کے قریب ہوا۔ یہیں پر امریکی فوجی تعینات تھے۔

 نیٹو افواج نے تمام طیاروں کو حفاظتی احاطے میں لے لیا۔ برطانیہ کی وزارت دفاع نے دونوں دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔ سکیورٹی کے پیش نظر کابل ایئرپورٹ سے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تمام طیاروں کو نیٹو افواج نے حفاظتی احاطے میں لے لیا ہے۔

اس سے قبل امریکی وزارت دفاع نے بھی کابل ایئرپورٹ کے گیٹ کے باہر دھماکے کی تصدیق کی تھی۔

 امریکی محکمہ دفاع کے سیکریٹری جان کربی نے کہا ، 'کابل ایئرپورٹ کے گیٹ پر ایک بڑا دھماکہ ہوا ہے۔ ابھی تک ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ جیسے ہی ہم اسے حاصل کریں گے معلومات فراہم کریں گے۔

اس سے قبل طالبان نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ وہ کسی بھی حالت میں 31 اگست تک ملک چھوڑ دے۔ امریکہ نے مقررہ وقت کے اندر ملک سے فوج واپس بلانے کی بات بھی کی تھی۔ تاہم ، آج وائٹ ہاؤس نے 31 کے بعد بھی ضرورت پڑنے پر ریسکیو آپریشن چلانے کا اعلان کیا تھا۔

 امریکہ ، آسٹریلیا اور برطانیہ نے آج ہی دہشت گردانہ حملے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ کابل ایئر پورٹ پر افراتفری کا ماحول ہے۔ دریں اثنا ، امریکہ ، آسٹریلیا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فی الحال کابل ائیرپورٹ پر نہ جائیں اور جو لوگ ائیرپورٹ کے باہر موجود ہیں ، فورا. وہاں سے ہٹ جائیں۔

 کابل میں امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ امریکی جو ایب گیٹ ، ایسٹ گیٹ یا کابل ایئر پورٹ کے نارتھ گیٹ پر موجود ہیں وہ فوری طور پر نکل جائیں اور مزید ہدایات کا انتظار کریں۔ ساتھ ہی برطانیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ داعش کابل ایئرپورٹ پر حملہ کر سکتی ہے۔

امریکہ کے محکمۂ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دھماکہ ہوا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل کے ہوائی اڈے کے باہر دھماکہ ہوا ہے۔

جب کہ یہ واقعہ کابل ایئرپورٹ کے ایبے گیٹ پر رونما ہوا ہے جہاں پر سیکیورٹی کے فرائض برطانوی فوج انجام دے رہی ہے۔

اور یہ ان چند گیٹوں میں سے ایک ہے جسے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر بند کیا گیا تھا۔

برطانوی وزیردفاع نے کہا کہ دھماکہ ایبے گیٹ کے باہر ہوا ہے جہاں ہماری فوج سیکیورٹی دے رہی ہے تاہم ہمارے پاس دھماکے کے نتیجے میں برطانوی فوج کے جانی نقصان کی کسی قسم کی اطلاعات نہیں ہیں۔