امریکہ: سب سے بڑی لاٹری، ایک ارب 28 ڈالر کا انعام نکل آیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
امریکہ:  سب سے بڑی لاٹری، ایک ارب 28  ڈالر کا انعام نکل آیا
امریکہ: سب سے بڑی لاٹری، ایک ارب 28 ڈالر کا انعام نکل آیا

 

 

واشنگٹن: امریکہ میں میگا ملین جیک پاٹ میں گذشتہ تمام ریکارڈز توڑتے ہوئے ایک ارب 28 کروڑ ڈالر کی انعامی رقم جیتی گئی ہے۔ امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جمعے کی رات قرعہ اندازی میں لاٹری جیتنے والا ٹکٹ ریاست الینوئے میں خریدا گیا تھا۔

جیک پاٹ امریکہ کا تیسرا سب سے بڑا لاٹری انعام ہے۔ جیک پاٹ میں اتنی بڑی رقم اس لیے اکٹھی ہوئی کیونکہ اپریل 2015 کے بعد سے کسی ٹکٹ کے بھی گیم کے چھ منتخب نمبر آپس میں نہیں مل پائے تھے۔ گذشتہ 29 قرعہ اندازیوں میں کوئی بھی ٹکٹ جیک پاٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو پایا تھا۔

ایک ارب 28 کروڑ ڈالر کی یہ رقم ان جیتنے والوں کے لیے ہے جو سالانہ بنیادوں پر رقم حاصل کرنے کا آپشن اختیار کرتے ہیں جس کی مدت 29 برس ہے۔ کئی جیتنے والوں نے کیش آپشن کو اختیار کیا جس کے بعد یہ رقم 74 کروڑ 72 لاکھ ڈالر رہ گئی۔ جیک پاٹ جیتنے کے امکانات 30 کروڑ 25 لاکھ ٹکٹس میں سے ایک کے ہوتے ہیں۔ میگا ملینز 45 ریاستوں کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی اور یو ایس ورجن آئی لینڈز میں کھیلا جاتا ہے۔ جیک پاٹ کو ریاست کی لاٹریوں کے ذریعے مربوط کیا جاتا ہے۔