اجیت ڈوبھال کی روسی صدرپوتن سے ملاقات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 09-02-2023
اجیت ڈوبھال کی روسی صدرپوتن سے ملاقات
اجیت ڈوبھال کی روسی صدرپوتن سے ملاقات

 

 

نئی دہلی: روس میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے روس یوکرین جنگ کے درمیان جمعرات کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی۔ روس میں ہندوستانی سفارت خانے نے اس بارے میں یہ جانکاری دی ہے۔ بتادیں کہ اجیت ڈوبھال افغانستان پر کثیر جہتی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچے ہیں۔

این ایس اے اجیت ڈوبھال نے جمعرات کو روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی۔ روس میں ہندوستانی سفارت خانے کی جانب سے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا کہ این ایس اے نے صدر پوتن کے ساتھ ملاقات کے دوران دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر جامع بات چیت کی۔ ہندوستان-روس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے نفاذ کی سمت کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اہم بات یہ ہے کہ ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر بدھ کو اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے ہیں۔ دنیا بھر کے ممالک اس اجلاس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ کیونکہ روس اور یوکرین کی جنگ کافی عرصے سے جاری ہے۔ ایسے میں اس ملاقات کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔