دو سال کے بعد: خانہ کعبہ کوزائرین چھو سکیں گے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 03-08-2022
 دو سال کے بعد: خانہ کعبہ کوزائرین چھو سکیں گے
دو سال کے بعد: خانہ کعبہ کوزائرین چھو سکیں گے

 

 

ریاض: سعودی عرب نے دو سال کے بعد خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی رکاوٹوں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے نمازیوں کو ایک بار پھر اللہ کے گھر کو چھونے کی اجازت مل جائے گی۔ عرب نیوز کے مطابق شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس، جن کے پاس حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریزیڈنسی  نے منگل کو اس فیصلے کا اعلان کیا۔ 

یاد رہے کہ خانہ کعبہ کے اطراف رکاوٹوں کی وجہ سے زائرین حجراسود کو بوسہ، ملتزم پر دعائیں مانگنے اور حطیم میں نماز ادا نہیں کرسکتے تھے۔ رکاوٹیں قائم کرنے سے قبل وہ حطیم میں نماز بھی ادا کرتے تھے۔ ملتزم پر جاکر دعائیں مانگتے اور حجر اسود کو بوسہ دینے کی سنت ادا کرپاتے تھے۔ ملتزم خانہ کعبہ کا وہ حصہ ہے جو دروازے اور حجر اسود کے درمیان واقعے ہے جس سے چمٹ کر دعائیں مانگی جاتی ہیں۔ یہ وہ مقام ہے جہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں۔

Awaz

رکاوٹیں حاجیوں میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے کرونا (کورونا) وبا کے دوران لگائی گئی تھیں۔ خانہ کعبہ کے اطراف کی جگہ، جہاں زائرین سات بار طواف کرتے ہیں، کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے ایک حفاظتی اقدام کے طور پر مارچ 2020 میں بند کر دیا گیا تھا۔

السدیس کا کہنا ہے کہ یہ قدم مسجد میں آنے والے زائرین کی دیکھ بھال اور محفوظ اور روحانی ماحول میں مذہبی فرائض کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا

اس عمرہ سیزن کے آغاز سے زائرین کی ایک بڑی تعداد نے خانہ کعبہ کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔ السدیس نے مزید کہا کہ سعودی قیادت کی خواہشات کے مطابق پریذیڈنسی عازمین کے استقبال اور تمام ضروری خدمات فراہم کرنے کے لیے مسجدالحرام میں کام کرنے والے شعبوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے دو مقدس مساجد کی دیکھ بھال کے لیے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ االلہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کے نیک اعمال میں برکت عطا فرمائے۔