افغانستان- موسیقی نشر کرنے‘ پر خواتین ریڈیو بند

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-04-2023
افغانستان- موسیقی نشر کرنے‘ پر  خواتین ریڈیو بند
افغانستان- موسیقی نشر کرنے‘ پر خواتین ریڈیو بند

 

کابل: ایک بار پھر افغانستان میں طالبان موضوع بحث  ہیں ایک بار پھر طالبان کے فیصلے نے ملک کی خواتین کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے -  اقتدار میں واپسی کے بعد سے طالبان نے کم سے کم خواتین پر سختی کے معاملے میں کوئی لچک نہیں دکھائی ہے اور نہ ہی اس کا ارادہ نظر آرہا ہے -اب افغانستان کے شمالی شہر جلال آباد میں طالبان حکام نے رمضان میں موسیقی نشر کرنے پر خواتین کے زیر انتظام چلنے والے ایک ریڈیو سٹیشن کو بند کر دیا ہے

صدائے بانوان‘ دری زبان میں جس کا مطلب خواتین کی آواز ہے، افغانستان کا واحد ریڈیو سٹیشن ہے جو خواتین کی جانب سے چلایا جاتا ہے۔ 

اس ریڈیو سٹیشن کا آغاز 10 سال قبل ہوا تھا۔ اس ریڈیو سٹیشن پر عملے کی تعداد آٹھ افراد ہے جن میں سے چھ خواتین ہیں۔
طالبان حکومت کے تحت صوبہ بدخشاں کے اطلاعات و ثقافت کے ڈائریکٹر معیز الدین احمدی نے کہا کہ صدائے بانوان ریڈیو سٹیشن نے رمضان المبارک کے دوران گانے اور موسیقی نشر کرکے ’امارت اسلامیہ کے قوانین و ضوابط‘ کی متعدد بار خلاف ورزی کی اور اسی خلاف ورزی کی وجہ سے اسے بند کر دیا گیا۔
احمدی نے کہا: ’اگر یہ ریڈیو سٹیشن امارت اسلامیہ افغانستان کی پالیسی پر عمل کرتا ہے اور وہ لوگ اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ دوبارہ ایسا کام نہیں کریں گے تو ہم انہیں دوبارہ کام کرنے کی اجازت دے دیں گے۔‘
سٹیشن ہیڈ ناجیہ سروش نے کسی بھی خلاف ورزی کی تردید کرتے ہوئے بندش کو ’بلا ضرورت اور سازش‘ قرار دیا۔
ان کے مطابق: ’طالبان نے ہمیں کہا کہ آپ نے موسیقی نشر کی ہے لیکن ہم نے کسی قسم کی موسیقی نشر نہیں کی۔‘