افغانستان:امریکا چند دنوں میں بگرام ائیربیس چھوڑدے گا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-06-2021
 بگرام ائیربیس
بگرام ائیربیس

 

 

کابل

افغان سیکورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا آئندہ 20 دن میں بگرام ائیربیس افغان فورسزکے حوالےکرنا شروع کردےگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی عہدیدار کی جانب سے بھی افغان حکام کے اس بیان کی تصدیق کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔

خیال رہے کہ بگرام ائیربیس 1980 کی دہائی میں سابق سویت یونین نے تعمیرکی تھی، بگرام ائیربیس امریکی اور نیٹو افواج کے زیراستعمال رہنے والا سب سے بڑا فوجی اڈہ بھی ہے۔(ایجنسی ان پٹ)