افغانستان: آج طالبان کا حکومت سازی کے لیے اجلاس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-09-2021
آج ہوگا فیصلہ ؟
آج ہوگا فیصلہ ؟

 

 

کابل: دنیا کی نظر آج کابل پر ہوگی۔جہاں امریکی افواج کے انخلا کے بعد نئی حکومت بنائے جانے کی تیاری ہے۔ خبروں کے مطابق افغانستان میں حکومت سازی کے لیے طالبان نے آج بعد نماز جمعہ کابل میں اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں سربراہ حکومت اور کابینہ کے فیصلے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملا ہیبت ﷲ کو طالبان حکومت کا سپریم لیڈر اور ملا غنی برادر کو حکومت کا سربراہ بنانے کا امکان ہے جبکہ شیر محمد عباس ستانکزئی کو افغانستان کا وزیر خارجہ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

ملا ضعیف کو پاکستان میں دوبارہ سفیر نامزد کیا جاسکتا ہے، ذبیح ﷲ مجاہد اور سراج الدین حقانی کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ طالبان حکومت میں عبدﷲ عبدﷲ، حامد کرزئی اور گلبدین حکمت یار سمیت دیگر افغان رہنماوں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

اس مرحلہ میں پڑوسی ممالک بھی بہت الرٹ ہیں کیونکہ حکومت میں قیادت سے وزارت تک تمام فیصلے اس ب ات کا فیصلہ کریں گے کے طالبان کا اونٹ کس کروٹ بیٹھ رہا ہے۔ ہندوستان بھی ان حالات میں گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ جس نے طالبان کے ساتھ دوحہ میں سفارتی رابطہ قائم کیا ہے۔