پاکستان: ہندوستان کو افغانستان کے لیے گندم کی سپلائی کی اجازت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-11-2021
 پاکستان:  ہندوستان کو افغانستان کے لیے گندم  کی سپلائی کی اجازت
پاکستان: ہندوستان کو افغانستان کے لیے گندم کی سپلائی کی اجازت

 

 

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو اعلان کیا کہ ان کی حکومت راہداری کے طریقوں کو حتمی شکل دینے کے بعد ہندوستان کو 50,000 میٹرک ٹن گندم کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس کی سرزمین کے ذریعے پڑوسی ملک افغانستان بھیجنے کی اجازت دے گی۔

عمران خان نے نئے اپیکس کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔جسں میں افغانستان بین وزارتی رابطہ سیل قائم کیا گیا ہے۔میٹنگ میں عمران خان نے پاکستان کی طرف سے اجازت دینے کے فیصلے کا اعلان کیا۔یاد رہے کہ ہندوستان نے 50,000 میٹرک ٹن گندم افغانستان کو فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

فی الحال، پاکستان صرف افغانستان کو ہندوستان کو سامان برآمد کرنے کی اجازت دیتا ہے لیکن اس کے ذریعے کسی دوسری دو طرفہ تجارت کی اجازت نہیں دیتا۔

گزشتہ ماہ، ہندوستان نے افغانستان کے لیے 50,000 میٹرک ٹن گندم انسانی امداد کے طور پر دینے کا اعلان کیا تھا اور درخواست کی تھی۔ اناج کو واہگہ بارڈر کے راستے بھیجے گا۔افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بھی وزیر اعظم خان سے درخواست کی تھی کہ وہ ہندوستان کو نقل و حمل کی اجازت دیں۔

 افغان حکومت کی درخواست کا مطلب یہی ہے کہ طالبان حکومت بھارت کی طرف سے انسانی امداد کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ گزشتہ سال بھی ہندوستان نے افغانستان کو 75,000 میٹرک ٹن گندم کی مدد کی تھی۔

 تاہم، ایسی اطلاعات تھیں کہ مسئلہ کشمیر پر نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات میں سرد مہری کے درمیان پاکستان نے افغان عوام کو گندم فراہم کرنے کی ہندوستان کی کوششوں کو روک دیا ہے۔