ہندوستان کی وجہ سے افغان کم روتے اور زیادہ مسکراتے ہیں: فرید ماموندزئی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-07-2021
افغانستان کے سفیرفرید ماموندزئی
افغانستان کے سفیرفرید ماموندزئی

 

 

ملک اصغر ہاشمی / نئی دہلی

ہندوستانی کی سرحد سے وابستہ ممالک علاج کے لیے ہندوستان آتے ہیں، یہاں یورپ امریکہ کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ سستا ہے اور ان ممالک کے شہریوں کے لیے یہاں آنا آسان بھی ہے۔

جن دوست ممالک کو ہندوستان سے براہ راست اور برابر تعاون ملتا رہتا ہے، ان میں ایک اہم ملک افغانستان ہے۔ افغانستان کے طلبہ بڑی تعداد میں یہاں آکر تعلیم حاصل کرتے ہیں نیز علاج کے لیے بھی یہاں برابر آتے رہتے ہیں۔

اس کی ایک دلچسپ مثال وہ ٹوئٹ ہے جو ہندوستانی میں افغانستانی سفیر فرید ماموندزئی نے کئے ہیں۔

افغانستان کے سفیر ہندوستان کے ڈاکٹر کے طرز عمل سے اتنا زیادہ متاثر ہوئے کہ وہ بار بار ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ہندوستان کے ذریعہ افغان شہریوں کے لیے مختلف قسم ترقیاتی کام جاری ہیں۔

اسی کے ساتھ ہی ، ان کے بیان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغان شہریوں کو درپیش مسائل کی بھی جھلک ملتی ہے۔

فرید ماموندزئی کے ٹوئٹ کا پس منظر کچھ یوں ہے۔ ایک دن فرید ماموندزئی اپنے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹر کے پاس گئے۔

 

 

 

جب ڈاکٹر کو معلوم ہوا کہ ان کے سامنے بیٹھا مریض کوئی اور نہیں بلکہ افغانستان کا سفیر ہے تو وہ بہت زیادہ متاثر ہوا۔

مذکورہ ڈاکٹر نے افغانستانی سفیر سے کسی بھی قسم کی فیس لینے سے انکار کر دیا۔

جب افغانستانی سفیر فرید ماموندزئی نے ڈاکٹر سے اس کی وجہ پوچھی تو انھوں نے بتایا کہ وہ افغانستان کے لیے بہت کم کام کر پاتا ہوں، اس لیے ان سے کسی بھی قسم کا چارج نہیں لوں گا۔

اس واقعہ سے افغانستان کے سفیر فرید ماموند زئی بہت زیادہ متاثر ہوئے۔ اس کے بعد انھوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا:'میرے پاس تشکر کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔یہ ہندوستان ہے، جو محبت، احترام، اقدار اور ہمدردی کے جذبے سے بھرا ہوا ہے۔'

مودی حکومت نے گذشتہ سات برسوں میں افغانستان کی ترقی اور امن کے لئے کی جانے والی کوششوں کو یاد کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ 'آپ کی وجہ سے میرے دوست افغان تھوڑا کم روتے ہیں ، تھوڑا سا زیادہ مسکراتے اور بہت بہتر محسوس کرتے ہیں۔'

ہندوستان میں افغانستان کے سفیر نے اپنے سرکاری ٹویٹر ہینڈل سے یہ سب چیزیں ہندی میں شیئر کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہیش ٹیگ افغانستان اور ہیش ٹیگ ہندوستان بھی لکھا گیا ہے۔ اگرچہ ٹویٹر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے نام کا تذکرہ نہیں کیا گیا ہے ، لیکن بالواسطہ وہ ٹویٹ میں ان کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔