افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات کا نیا دور شروع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-05-2021
افغانستان کے سیاسی قائدین
افغانستان کے سیاسی قائدین

 

 

دوحہ

افغان حکومت اور طالبان قیادت کے نمائندوں میں مذاکرات کا نیا دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوگیا۔ افغان حکومت اور طالبان دونوں نے جمعے کو ہونے والے مذاکرات کی تصدیق کردی۔

ترجمان افغان حکومت کے مطابق طالبان قیادت سے تعطل کے شکار امن مذاکرات کے عمل کو تیز کرنے پر بات ہوئی۔

طالبان ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت سے عید الفطر کے بعد مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

خیال رہے کہ ستمبر 2020 میں شروع ہونے والے افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات اب تک کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکے۔

اپریل 2021 میں افغان کانفرنس کرانے کی ترکی کی کوشش اس وقت ناکام ہوگئی جب طالبان نے اس میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔

طالبان افغانستان سے امریکی فوجی انخلا میں تاخیر پر ناراض ہیں۔ امریکا نے یکم مئی سے اعلان کردہ اپنے انخلا کے منصوبے کو گیارہ ستمبر تک توسیع دے دی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )