کورونا وائرس کی نئی قسم کو ’اومی کرون‘ کا نام دے دیا گیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-11-2021
کورونا وائرس کی نئی قسم کو ’اومی کرون‘ کا نام دے دیا گیا
کورونا وائرس کی نئی قسم کو ’اومی کرون‘ کا نام دے دیا گیا

 

 

نیویارک :عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقہ میں پائے گئے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کو ’اومی کرون‘ کا نام دے دیا ہے، وائرس کے نئے قسم کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر مختلف ممالک نے افریکی ملکوں سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

دبئی سے کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہنی یو اے ای نے افریقی ملکوں سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگادی ہے۔ بیان کے مطابق کورونا کی نئی قسم کے باعث جنوبی افریقا، زمبابوے، موزمبیق اور نمیبیا سمیت دیگر ملکوں پر پابندی لگائی گئی، 29 نومبر سے افریقی ملکوں سے آنے والوں کو دبئی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کورونا کی نئی قسم ’’اومی کرون‘‘کے پھیلاؤ کا خدشہ پیدا ہونے کے بعد فرانس نے افریقی ملکوں کے لیے فضائی سروس 48 گھنٹوں کے لیے معطل کردی ہے۔ دوسری جانب روس نے بھی افریقی ملک ہانگ کانگ کیخلاف سفری پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق روس میں ہانگ کانگ سے آنے والے غیرملکیوں پر پابندی کا اطلاق کل سے ہوگا۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ روس میں کورونا کی نئی قسم ’’اومی کرون‘‘ کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔