ماحولیاتی تبدیلی:دولتمندبدلیں طرززندگی:رپورٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-04-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

لندن

ایک رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے دنیا کے دولتمندوں کو طرز زندگی تبدیل کرناہوگا، رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے صرف ایک فیصد دولت مند دنیا کے 50 فیصد غریبوں کی جانب سے خارج کی جانے والی کاربن سے دگنی مقدار میں کاربن خارج کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 1990 سے2015 کے دوران دنیا کی صرف 5 فیصد دولت مندوں نے پوری دنیا کی مجموعی آلودگی کے37 فیصد کے مساوی آلودگی خارج کی ،اس رپورٹ کو تیار کرنے والوں نے SUV کے ڈرائیوروں اور باقاعدگی سے فضائی سفر کرنے والوں کو روکنے اور دولت مندوں کو اپنے گھروں میں انسولیشن کرانے پر مجبور کرنے کی ضرورت کااظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے کلیدی مصنف سسیکس یونیورسٹی کے پروفیسر پیٹر نیویل کا کہناہے کہ ہم ٹیکنالوجی میں بہتری کے حامی ہیں لیکن یہ بات واضح ہے کہ چونکہ کاربن کے اخراج میں اضافہ ہوتاجارہاہے اس لئے اب سخت اقدامات کی ضرورت ہے ۔ہمیں انرجی کے استعما ل میں کٹوتی کرنا ہوگی اور اس کا آغاز ان لوگوں سے کرنا زیادہ بہتر ہوگا جو اپنے حصے سے کہیں زیادہ کاربن خارج کررہے ہیں .

یہ وہ لوگ ہیں جو زیادہ فضائی سفر کرتے ہیں ،بڑی گاڑیوں میں چلتے ہیں اور بہت بہت بڑے بڑے مکانوں میں رہتے ہیں جن میں وہ بہت آسانی سے گرمی برداشت کرسکتے ہیں اس لئے انھیں اس بات کی کوئی فکر نہیں ہوتی کہ ان کے مکان میں انسولیشن ہوئی ہے یا نہیں ،یہ وہ لوگ ہیں جو چاہیں تو اچھی انسولیشن اور سولر پینلز کے اخراجات برداشت کرسکتے ہیں۔

(ان پٹ ایجنسی)