این ای ای ٹی امتحان:یشفین شہران بنیں لکھنؤ کی ٹاپر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-09-2022
 این ای ای ٹی امتحان:یشفین شہران بنیں لکھنؤ کی ٹاپر
این ای ای ٹی امتحان:یشفین شہران بنیں لکھنؤ کی ٹاپر

 

 

فیضان خان، لکھنؤ

گذشتہ روز این ای ای ٹی امتحان 2022 کےنتائج کااعلان کیا گیا، جو طلبا اس بارکامیاب ہوئے ہیں،ان کی کامیابی کے پیچھے طرح طرح کی کہانیاں چھپی ہوئی ہیں۔کسی نے ذاتی محنت سے کامیابی حاصل کی ہے تو کوئی کسی ادارہ سے منسلک ہوکر کامیاب ہوا ہے۔ اس بار لڑکوں کے ساتھ بڑی تعداد میں لڑکیوں نے کامیابی حاصل یہ ثابت کردیا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے میں وہ کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

ریاست اترپردیش کے راجدھانی لکھنو کی طالبہ یشفین شہران نہ صرف کامیاب ہوئی ہیں بلکہ انہوں نے راجدھانی سطح پر ٹاپ کیا ہے۔ یشفین شہران لکھنو کے سٹی مونٹیسوری اسکول کی طالبہ ہیں۔ انہوں نے آل انڈیا سطح پر قومی اہلیت کے داخلہ ٹیسٹ یعنی این ای ای ٹی 2022 میں 115 واں رینک حاصل کرکے لکھنؤ ٹاپر ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ وہیں نندنی سی ایم ایس گومتی نگر کیمپس کی طالبہ سپرا نے آل انڈیا رینک 706 حاصل کرکے لکھنؤ میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ یشفین شہران ڈاکٹربن کرپسماندہ اورغریب ان لوگوں کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔

ان کا ماننا ہےکہ اگر اللہ نے آپ کو کچھ صلاحیت دی ہےتواسےدوسروں تک پہنچا دیں۔ میں اس فارمولے پر عمل کرنا چاہتی ہوں۔ سی ایم ایس گومتی نگر کیمپس کے چیف پبلک ریلیشن آفیسرہری اوم شرمانےکہا کہNEET 2022 میں اس سال کے 64 ہونہار طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے۔این ای ای ٹی میں منتخب ہونے والے تمام طلباء کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے سی ایم ایس گومتی نگر کیمپس کے بانی ڈاکٹر جگدیش گاندھی نے یقین ظاہر کیا کہ یہ طلباء مستقبل میں عالمی انسانیت کی خدمت میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یشفین شہران شروع ہی سے ایک ہونہار طالبہ رہی ہیں اور انہوں نے بارہویں جماعت میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اپنی کامیابی کے بارے میں بتاتے ہوئے یشفین شہران نے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا سی ایم ایس گومتی نگر کیمپس کے اساتذہ کو جاتا ہے جنہوں نے مجھے حیاتیات اورکیمسٹری میں دلچسپی کو دیکھتے ہوئے طب کے شعبے میں کیریئر بنانے کی ترغیب دی۔انہوں نےکہا کہ اس کامیابی میں میرے اہل خانہ اور بطورخاص والدین کی جانب سے بطور خاص تعاون ملا ہے۔ گھر سے تعاون نہ ملے تو یہ کامیابی نہیں ملے گی۔ ایک اچھے ڈاکٹر کےعلاوہ میں مستقبل میں سماجی کارکن بھی بننا چاہتی ہوں، تاکہ غریب لوگوں کا بہتر علاج کر سکوں۔

انہوں نے کہا کہ طلباء کواپنےاہداف کے بارے میں ہمیشہ واضح رہنا چاہیےاوراپنا موازنہ کسی اور سےنہیں کرنا چاہئے۔ اگرآپ خود محنت کریں گے تو کامیابی خود آپ کے قدم چومے گی۔ زندگی میں کسی کا برا نہیں کرنا چاہئے،اللہ بھی تمہارا برا نہیں کرے گا۔  ہری اوم شرما نے بتایا کہ ان کے ادارے سے اس سال سید محمد شاہ عباس، انشا خان، اریب ضیا خان، زویا خان، عریشہ، دانیہ خان، اویس خلیل، زویا نوشاد، یسرا فاطمہ وغیرہ نے بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔