سعودی عرب :خواتین اسٹاف پر مشتمل پہلی کافی شاپ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 06-06-2022
سعودی عرب :خواتین سٹاف پر مشتمل پہلی کافی شاپ
سعودی عرب :خواتین سٹاف پر مشتمل پہلی کافی شاپ

 

 

ریاض:: سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں ’سٹار بکس‘ نے مملکت کی سطح پر خواتین کارکنوں پرمشتمل پہلی کافی شاپ قائم کی ہے۔ کافی شاپ پر’ڈرائیو تھرو‘ کی سروس فراہم کی گئی ہے۔ مزمز نیوز کے مطابق مشرقی ریجن میں قائم ڈرائیوتھرو کافی شاپ میں تعینات سعودی خواتین کو کافی کی تیاری کے حوالے سے مکمل تربیت فراہم کی گئی ہے۔

سٹاربکس کی چین میں اس وقت 20 فیصد سعودی خواتین ملازمت کرتی ہیں جبکہ مشرقی ریجن میں یہ پہلا ڈرائیوتھرو کافی پوائنٹ ہے جس کا مکمل اسٹاف سعودی خواتین پرمشتمل ہے۔ گروپ کے صدر برائے مشرق وسطی اورشمالی افریقہ انڈی ہولمزنے بتایا کہ مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا ڈرائیوتھرو پوائنٹ ہے جو ہمارے شریک کار کے ساتھ مل کرقائم کیا گیا ہے جس کا تمام سٹاف سعودی خواتین پرمشتمل ہے