سعودی عرب: محکمہ تعلیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل منال اللھیبی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 26-07-2023
 سعودی عرب: محکمہ تعلیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل منال اللھیبی
سعودی عرب: محکمہ تعلیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل منال اللھیبی

 



 ریاض: سعودی وزیر تعلیم یوسف البنیان نے منال بن مبارک اللھیبی کو جدہ میں محکمہ تعلیم کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا ہے۔ عکاظ اخبار کے مطابق منال بن مبارک اللھیبی نے ڈائریکٹر جنرل بنائے جانے پر اعلی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت فریقین عربی زبان کی ترویج کےلیے سٹریٹیجک پارٹنر شپ اور وسائل و تجربات سے استفادہ کریں گے۔ یہ معاہدہ مشترکہ پروگرام، ایپلی کیشنز اور تعلیم کے جدید ذرائع کے آغاز کے لیے ایم فریم ورک تیار کرتا ہے۔

بین الاقوامی یونیورسٹیوں، سکولوں اور تعلیمی اداروں پر زور دیا جائے گا کہ وہ شاہ سلمان اکیڈمی کے زبان کی مہارت کے امتحان اور سعودی حکومت کی عربی زبان سیکھنے کے خواہشمند طلبہ کو دی جانے والی گرانٹس سے فائدہ اٹھائیں۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت عربی لغات کی تیاری میں تعاون کے ساتھ کانفرنس، سیمینار اور تربیتی کورسز کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ عربی زبان سے متعلق شعبوں کے ماہرین کی مہارت کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کے علاوہ معاہدے میں عربی زبان سکھانے کے لیے نئے کورس اور ایپس تیار کی جائیں گی۔ عربی کی تعلیم کے لیے کتابوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔