مصوری کے فلک پرابھرتاحسین چہرہ،شفیعہ شفیع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-04-2021
شفیعہ شفیع اپنے آرٹ ورک کے ساتھ
شفیعہ شفیع اپنے آرٹ ورک کے ساتھ

 

 

سری نگر

کشمیر کا نام لیتے ہی، ہمارے ذہن میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی اور پتھراؤ کرنے والے نوجوانوں کی تصویریں ابھرتی ہیں لیکن اب صورتحال بدل رہی ہے۔ بہت سارے نوجوان ایسے ہیں جنہوں نے اب ہاتھوں میں قلم اور برش تھام رکھاہے اور حالات کو تبدیل کرنے میں مصروف ہیں۔ شفیعہ شفیع بھی ایسے ہی نوجوانوں میں سے ایک ہیں۔

صفیہ کا برش ہر چیز پر رنگ بکھیرتا ہے ، وہ کینوس ہو ، کاغذ ہو یا کوئی مٹی کا سامان ہو۔ صفیہ کا رنگ بے جان چیزوں میں زندگی کی روح پھونک دیتاہے۔ کینوس جگمگاٹھتاہے اور مٹی کے برتن کھل اٹھتے ہیں۔ شفیعہ ایک فری لانس آرٹسٹ ہیں اور سری نگر میں رہتے ہوئے اپناکام کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں ، "میں نے نفسیات میں ماسٹرس کیا ہے ، لیکن پینٹنگ میرا جنون ہے۔" میں نے خود پینٹنگ بنانا سیکھا ہے اور اس کے لئے کبھی کوئی کورس نہیں کیاہے۔ گویاشفیعہ کے لئے یہ فن قدرت کا عطاکردہ تحفہ ہے۔

اپنی تخلیقات کے درمیان شفیعہ شفیع

اب انھوں نے اس فن کو اپنا پیشہ بھی بنا لیا ہے۔ وہ کہتی ہیں ، "میں نے فن کو اپنا پیشہ بنالیا ہے۔میں وال آرٹ کرتی ہوں۔ " شفیعہ کو نہ صرف ریاست کے باہر سے وال آرٹ کے آرڈر ملتے ہیں۔ وہ مسکراہٹ کے ساتھ کہتی ہیں ، "اب میں نے خطاطی اور پیپرماشی بھی شروع کردیئے ہیں۔ اس کے علاوہ میں ابسٹرکٹ بھی کرتی ہوں اورخیالی کام اور عکاسی بھی کرتی ہوں۔

ان کے گھر کی دیواروں پر ہرجانب آرٹ کا کمال اور مصوری کا حسن نظر آتا ہے۔بیشتر تصویروں میں خواتین کو زنجیروں سے باہر آتے دیکھاجاسکتا ہے۔ وہ کہتی ہیں ، "میرا مقصد اپنی ایک آرٹ گیلری رکھنا ہے ، جہاں میں اپنے کام کا مظاہرہ کرسکوں۔" جہاں دنیا کے کونے کونے سے لوگ آئیں اور میرا کام دیکھیں۔ " کیا آرٹ کے میدان کو کل وقتی مشغلے کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے؟

شفیعہ شفیع کے کچھ آرٹسٹک نمونے

اس سوال پر وہ کہتی ہیں ، "کشمیر میں بہت کام ہو رہا ہے۔ یہ ایک ایسا کام ہے جو آپ کو اور آپ کی روح کو اطمینان عطا کرتا ہے۔ " وہ کہتی ہیں کہ آرٹ کے میدان میں روزگار کے مواقع میسر آسکتے ہیں۔ ان کا اپنا کام ایک چھوٹے کاروبار کی شکل اختیار کرنے لگا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ "اگر لوگ اس میدان میں آتے ہیں تو روزگار کے بہت مواقع مل سکتے ہیں۔" وہ دلی آسودگی کو سب سے اہم چیز سمجھتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں ، یہ کام ہمیں یہ بھی احساس دلائے گا کہ ہم اپنے لئے کچھ کر رہے ہیں۔" مجھے نہیں لگتا کہ اس سے بڑا کچھ اور بھی ہوسکتا ہے۔ "

شفیعہ ، برتنوں کو رنگ دیتے ہوئے کہتی ہیں ،" ایک فیلڈ ہے جس میں آپ کو لگتا ہے کہ آپ آگے بڑھ سکتے ہیں ، تواسے اسٹڈی کے لئے نہ چھوڑیں۔ آپ کو ان چیزوں پر توجہ دینی چاہئے جو آپ کی روح کو بھی خوش کرتی ہیں۔ دنیا میں خوشحال انسان سے بڑا کوئی اور نہیں ہوسکتا ہے۔ " نوجوانوں کا طبقہ جو وادی کشمیر میں خوش ہورہاہے،وہ پورے ملک کے لئے بھی خوشی کا سبب ہے۔