رباح خان:امریکن یونیورسٹی کے لیے منتخب،65 لاکھ روپے ملے گی اسکالرشپ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-06-2022
رباح خان:امریکن یونیورسٹی کے لیے منتخب،65 لاکھ روپے ملے گی اسکالرشپ
رباح خان:امریکن یونیورسٹی کے لیے منتخب،65 لاکھ روپے ملے گی اسکالرشپ

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ریاست اترپردیش کے ضلع باغپت کے علاقے چاندی نگر سے تعلق رکھنے ولای رباح خان امریکہ کی نیبراسکا اوماہا یونیورسٹی میں منتخب ہوئی ہے۔  رباح خان کو یونیورسٹی کی طرف سے 65 لاکھ کا اسکالرشپ بھی دیا جائے گا۔

رباح خان کے انتخاب سے قصبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ وہ لوگ  چاندی نگر کے  رتول کے رہائشی ہیں۔ ان کے والد کا نام شاہد علی  خان ہیں۔ وہ اپنی بیٹی  رباح خان کے امریکی یونیورسٹی میں منتخب ہونے پر کافی خوش ہیں۔

رباح خان نے دینک جاگرن  سے ایک گفتگو کے دوران بتایا کہ  انہیں ڈوئل ڈگری پروگرام ماسٹر ان کمیونٹی اینڈ ریجنل پلاننگ اور ماسٹر ان پبلک ہیلتھ پلاننگ کی ڈگری(Master in Community and Regional Planning and Master in Public Health Planning degree.) میں منتخب کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ان کی یونیورسٹی فیس، ہیلتھ انشورنس اور ماہانہ اسکالرشپ یونیورسٹی آف نیبراسکا برداشت کرے گی۔

رباح خان اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین کو دیتی ہیں۔ ان کے والدہ رباح خان کے والد نوئیڈا اور رتول دونوں جگہوں پر رہتے ہیں۔اس بڑی کامیابی سے نہ صرف رباح کے والدین خوش ہیں بلکہ ان کے علاقے میں بھی خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔

شہر کے لوگ مٹھائیاں تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے رشتہ داروں کو نیک تمنائیں بھی دے رہے ہیں۔