پاکستان جہنم ہے، ہندوستان آکر خوش ہوں: رضیہ بی بی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 31-12-2021
پاکستان جہنم ہے، ہندوستان آکر خوش  ہوں: رضیہ بی بی
پاکستان جہنم ہے، ہندوستان آکر خوش ہوں: رضیہ بی بی

 

 

آواز - دی وائس،سری نگر

رضیہ بی بی ایک مثال ہے کہ پاکستان کس طرح دہشت گردی کے نام پر نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے۔دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان ان کے اہل خانہ سے کیسے منہ موڑ لیتا ہے، اس کا انکشاف پاکستانی دہشت گرد کی اہلیہ رضیہ بی بی نے کیا ہے۔پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے ہندوستان پہنچنے والی رضیہ بی بی نے  میڈیا کو بتایا کہ ان کے شوہر کی موت کے بعد پاکستان میں کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔

 کسی طرح وہ وہاں سے پیسے جمع کرنے کے بعد وہ ہندوستان واپس آگئیں۔

رضیہ نے کہا کہ یہ میرے لیے اچھا فیصلہ تھا، کیونکہ اس جہنم میں رہنا مشکل تھا۔ میرے بچے یہاں آ کر خوش ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اصل جنت ہندوستان میں ہے پاکستان میں نہیں، مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ لوگ پاکستان میں کیسے رہتے ہیں۔رضیہ ان دہشت گرد تنظیموں پر بھی لعنت بھیج رہی ہیں، جن کے گمراہ ہو کر اس کے شوہر نے دہشت گردی کا راستہ اپنایا تھا۔

رضیہ نے کہا کہ پاکستانی ایجنٹ کشمیر کے نوجوانوں کو گمراہ کر کے دہشت گرد بنا رہے ہیں۔ اس طرح کی سازش میں پھنس کر نہ صرف نوجوان اپنی زندگی برباد کر رہے ہیں بلکہ اپنے خاندانوں کو بھی مشکل میں ڈال رہے ہیں۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے مجاہد بنانے کے لیے پاکستانی ایجنٹوں کے لالچ کا شکار نہ ہوں۔ دہشت گرد اسلام کے نام پر لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔

ایس آئی ٹی نے سری نگر کے حیدر پورہ علاقے میں 15 نومبر2021 کو ہوئے انکاؤنٹر معاملے میں بھی سیکورٹی فورسز کو کلین چٹ دے دی ہے۔