مسلمان خواتین نے ہندوبھائیوں کو باندھی راکھی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
مسلمان خواتین نے ہندوبھائیوں کو باندھی راکھی
مسلمان خواتین نے ہندوبھائیوں کو باندھی راکھی

 

 

میرٹھ: میرٹھ میں آج رکھشا بندھن کے تہوار پر گنگا جمنی اتحاد نظر آیا۔ اسی کے ساتھ ہندو بھائیوں کے لیے مسلمان بہنوں کی محبت بھی دکھائی پڑی۔ بین مذہبی اتحاد اور بھائی چارے کی یہ مثال میرٹھ کے کمشنریٹ پارک میں مسلم بہنوں اور ہندو بھائیوں نے پیش کی۔

اس دوران مسلمان بہنوں نے ہندو بھائیوں کی کلائیوں پر راکھی باندھی اور مذہب سے اوپر اٹھ کر بھائی بہن کے اس مقدس تہوار کو منایا۔ ہندو بھائیوں نے بھی مسلمان بہنوں کے تحفظ نیز قول اور عمل کی پاکیزگی کے تحفظ کا عہد کیا۔

مسلمان بہنوں نے ہندو بھائیوں کی کلائیوں پر راکھی باندھ کر تہوار جوش و خروش سے منایا۔اس موقع پر مسلمان بہنوں نے ہندو بھائیوں کی کلائیوں پر راکھیاں باندھ کر اللہ سے ان کی لمبی عمر کی دعائیں کرتی نظر آئیں۔ ساتھ ہی بھائیوں نے یہ عہد بھی لیا کہ وہ مسلمان بہنوں کی زندگی بھر حفاظت کریں گے۔

اس موقع پر بھائیوں اور بہنوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی۔ ہندو بھائیوں نے بھی مسلمان بہنوں کو تحائف پیش کئے۔ مسلم بہنوں نے کئی ہندو بھائیوں کی کلائیوں پر راکھیاں باندھ کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔