مسز انڈیا فوٹوجنک مقابلے میں ایم اے فرح کا جلوہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-02-2021
مسز انڈیا فوٹوجنک مقابلے میں ایم اے فرح کا جلوہ
مسز انڈیا فوٹوجنک مقابلے میں ایم اے فرح کا جلوہ

 

 

حیدرآباد: تلنگانہ مسلم خواتین کے نمایاں کارناموں کی آماجگاہ کے طور پر سمجھا جانے لگا ہے- ثانیہ مرزا کی غیر معمولی ترقی نے اس تاثر کو جیسے پر لگا دئے ہیں- روز بہ روز حیدرآباد اور ریاست کے دوسرے علاقوں سے مسلمان خواتین کی کامیابیوں کی خبریں سننے کو مل رہی ہیں- اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ایم اے فرح نے بھی اپنا نام درج کر لیا ہے۔

تلنگانہ کی مسلم خاتون ایم اے فرح نے “مسز انڈیا فوٹوجنک “مقابلوں کے فائنل میں پہلی رنر اپ کا خطاب اپنے نام کر لیا۔وی پی آر مسز انڈیا سیزن ٹو کے مقابلے گجرات کے شہر احمد آباد میں اتوار کو منعقد ہوئے جس میں ملک بھر سے 912 شادی شدہ خواتین نے حصہ لیا جن میں 41 کو فائنل کے لئے منتخب کیا گیا تھا ۔محمد فرح ان میں سے ایک ہیں ۔ ان کا تعلق تلنگانہ کے کھھم سےہے - وہ ایم بی اے گریجویٹ بھی ہیں ۔ فرح کئی تنظیموں سے وابستہ ہیں ۔محمد فرح فائنل میں مسز انڈیا فوٹو جینک میں رنراپ رہیں ۔

اس موقع پر فرح نے کہا کہ وہ دو بچوں کی ماں ہیں اور اپنے خاندان کے ارکان کے تعاون سے اس مقابلے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہیں۔ فرح ، ویمن ایمپاورمنٹ ونگ ، ہیومن رائٹس اینڈ سوشل جسٹس مشن کی کھمم ضلع کی سکریٹری بھی ہیں۔