دنیا کی 35 بہترین خواتین انجینیئرز کی فہرست جاری،جانیےکونسے نام ہیں شامل؟

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 04-07-2021
دنیا کی 35 بہترین خواتین انجینیئرز؟
دنیا کی 35 بہترین خواتین انجینیئرز؟

 

 

 

امریکی ادارے اکیڈیمک انفلوئنس نے دنیا بھر میں کام کرنے والی 35 بہترین خواتین انجینیئرز کی فہرست جاری کردی۔

بین الاقوامی جریدے فوربسز کے مطابق ان کی خواتین میں ایم آئی ٹی کی انسٹیٹیوٹ پروفیسر آف انجینیئرنگ کی باربرا لسکوف پہلے نمبر پر ہے۔

مذکورہ فہرست اکیڈیمک انفلوئنس اور ڈیفنس ایڈوانس ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے جس میں ان خواتین کو منتخب کرنے کے لیے مختلف عوامل کا مطالعہ کیا گیا۔

دنیا کی بااثر ترین خواتین انجینیئرز کی یہ فہرست یوم انجینیئرنگ 2021 بین الاقوامی خواتین کے دن جاری کی گئی جو ان خواتین کی جانب سے انجینیئرنگ کے شعبے میں ویمن انجینیئرنگ سوسائٹی کی جانب سے ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔ جن 35 خواتین کو بااثر انجینیئرز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان میں سے 3 چوتھائی خواتین یا تو امریکی ہیں یا پھر امریکی کمپنی کے ساتھ یہاں کام کرتی ہیں۔

ان میں سے باربرا اوکلے اور جینیفر وڈوم وہ دو خواتین ہیں جنھوں نے میسو اوپن آن لائن کورسز کی بنیاد رکھتی تھی جو آن لائن تعلیم میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جس کے باعث طالب علموں کو ایک معیاری قیمت میں تعلیم کا اعلیٰ مواد میسر آیا۔