لداخ:ویڈیو وائرل ہونے کے بعد طالبہ کو ملی سرکاری سوغات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
لداخ:ویڈیو وائرل ہونے کے بعد طالبہ کو ملی سرکاری سوغات
لداخ:ویڈیو وائرل ہونے کے بعد طالبہ کو ملی سرکاری سوغات

 

 

کرگل: لداخ کے شہر کرگل چھٹی جماعت کی طالبہ مقسومہ کا کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ گذشتہ روز  سکریٹری یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس یو ٹی لداخ کی ہدایت کے مطابق رویندر کمار، ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر کرگل عابد علی نے آج کرگل کے ککسار کی رہنے والی نوجوان کرکٹر سنسنی مقسومہ کو کرکٹ کٹ دے کر ان کا استقبال کیا۔

تقسیم انعامات کی تقریب میں ہائی اسکول ککسارکے ہیڈ ماسٹر اختر حسین، ڈی وائی ایس ایس او کرگل کے عہدیداران، جی ایچ ایس ککسار کے اسٹاف ممبران اور طلباء بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ڈی وائی ایس ایس او کرگل نے کہا کہ حال ہی میں کرگل میں جی ایچ ایس ککسار کی چھٹی جماعت کی طالبہ مقسومہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہوا ہے۔ اس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملک بھر میں بہت سے لوگوں نے ان کے کرکٹ کی مہارت کو سراہا۔

 یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کرگل کا محکمہ کرکٹ کے تئیں ان کے جنون کو دیکھتے ہوئے ان کی مدد کے لیے آگے آیا ہے۔ محکمہ ہر کھیل میں ایسے کھلاڑیوں کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ کھلاڑی اپنے اپنے کھیل میں اپنا مقصد حاصل کر سکیں۔

ڈی وائی ایس ایس او نے بتایا کہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے نوجوان کرکٹر کو پریکٹس کرنے اور اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مکمل کرکٹ کٹ تقسیم کی ہے۔ ہیڈ ماسٹر جی ایچ ایس کاکسار نے طالبہ کرکٹر کو کرکٹ کٹ فراہم کرنے اور تعاون پر محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی تعریف کی۔