حیدرآباد: حیدرآباد کی ایک 18 سالہ لڑکی، سوہا زبیر کو اپنی کمیونٹی میں مثبت تبدیلی پیدا کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے غیر معمولی عزم کے لیے 2023 کے باوقار ڈیانا ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ ایوارڈ شہزادی آف ویلز ڈیانا کے نام پر 1999 میں قائم کیا گیا تھا۔ دی پرنس آف ویلز اور دی ڈیوک آف سسیکس کے تعاون سےیہ ایوارڈ اسی نام والی چیریٹی کی طرف سے پیش کیا جاتا ہے۔ یہ ان سب سے باوقار ایوارڈز میں سے ایک ہے جو نوجوان اپنے انسانی کام کے لیے حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈیانا ایوارڈ سے 9 سے 25 سال کی عمر کے ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جو کسی بھی طرح سے کمیونٹی کی بہتری کے لیے کام کرتے ہیں۔