پہلی بار حرم شریف کی سیکورٹی پر مامورخواتین

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 22-07-2021
پہلی بار حرم شریف کی سیکورٹی پر مامورخواتین
پہلی بار حرم شریف کی سیکورٹی پر مامورخواتین

 

 

اپنے مرحوم والد کی زندگی اور پیشے سے متاثر ہوکر مونا نے اسلام کے سب سے مقدس مقامات پر کام کرنے کے لیے فوج اور سعودی خواتین فوج کے پہلے گروپ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا جہاں وہ حج کو محفوظ بنانے میں مدد کر رہی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اپریل کے بعد سے درجنوں خواتین سیکیورٹی سروسز کا حصہ بن گئی ہیں جو مکہ اور مدینہ میں حجاج کرام کی نگرانی کرتی ہیں۔ خاکی وردی میں ملبوس اور اپنے بالوں کو ڈھانپ کر رکھنے والی مونا اپنی شفٹوں کے دوران مسجد الحرام میں گشت کرتی رہتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہاں مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد میں کھڑے ہو کر میں اپنے مرحوم والد کے نقش قدم پر چل رہی ہوں، نمازیوں کی خدمت کرنا ایک بہت ہی مقدس اور باعث اعزاز کام ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے سماجی و معاشی اصلاحات کا آغاز کیا تھا اور اسی سلسلے میں گزشتہ چند سالوں کے دوران شاہی ریاست میں متعدد انقلابی تبدیلیاں کی جا چکی ہیں

سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر لگاتار دوسرے محدود حج کا انتظام کیا تھا جس کے تحت بیرون ملک سے عازمین کی آمد پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور اسے صرف سعودی عرب میں موجود افراد تک محدود کردیا گیا تھا۔ بطور سپاہی کانہ کعبہ نگرانی کرنے والی ایک اور لڑکی ثمر نے کاہ کہ نفسیات کی تعلیم کے بعد ان کے اہل خانہ نے فوج میں شمولیت کے لیے حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور سب سے زیادہ رحم کرنے والے دین، ​​ملک اور خدا کے مہمانوں کی خدمت میں کرنے پر بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔