ڈاکٹرہاجرہ - شوق جنون اور کامیاب کریئر کی کہانی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-01-2021
ڈاکٹرہاجرہ
ڈاکٹرہاجرہ

 

رتنا چوٹرانی/ حیدرآباد

غیر معمولی طور پر اب تک ایک کامیاب کریئراور کھیلوں میں شاندار ٹریک ریکارڈ کے ساتھ ایک سمجھدار اور ذہین ماں ڈاکٹر ہاجرہ حفیظ نے اپنے لئے یہ مقام کیسے حاصل کرلیا۔اس حوالہ سے اس پروقار خاتون نے اپنی زندگی کے پرجوش لمحات کو ’ووائس کے ساتھ شیئر کیا۔

حقیقت میں ہندوستانی خواتین طاقتور اور تحریک دینے والی ہوتی ہیں۔ایسے وقت میں جب دیگر خواتین کی قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے ڈاکٹر ہاجرہ حفیظ ایسے جنسی بھید بھاو اور دقیانوسی سوچ پر کاری ضرب لگا رہی ہیں۔جیسا کہ خواتین تبدیلی کا سال مناتی ہیں،بہت ساری عورتیں اپنی آوازاوں کو سننے کے لئے استعمال کرررہی ہیں اور ایسی ہی ایک خاتون ڈاکٹر ہاجرہ حفیظ ہیں،جنہوں نے مردوں کے اقتدار،غیر مساوی مواقع اور ظلم و ستم کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر قابو پایا اور اس پگڈنڈی پر ایک گائیڈکی طرح کھڑی ہیں۔ گھر اور کریئر میں مقام بنانے اور اپنی خود مختاری سے کوئی سمجھوتہ نہ کرنے والی خواتین کے ساتھ۔ ’ووائس‘ جشن منارہی ہیں۔ڈاکٹر ہاجرہ کے ساتھ جو چیزیں طے کرتی ہیں وہ ان کی اپنی استقامت اور وابستگی ہے۔

جہاں بہت سی خواتین کھیلوں میں آکر اپنی سرگرمیوں میں پیش رفت کرنا چاہتی ہیں،وہیں اس کے لئے اپنی زچگی کو ایک رکاوٹ سمجھتی ہیں۔حیدر آباد کی رہنے والی کنگ فو کراٹے ایکسپرٹ نے خود کو گھر کے اندر ایک ماں اور گھر کے باہر فیلڈ میں کراٹے کھلاڑی کے طور پرشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے دوسروں کو غلط ثابت کردیا۔ دو بچوں کی 30سالہ ماں نے خود کو پیش کر کے ان خواتین کے لئے ایک تحریک اورمثال پیش ہیں جو بغیر کسی دباو_¿ اور گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ کامیابی حاصل کرسکتی ہیں۔ڈاکٹر ہاجرہ کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی کراٹے کا شوق تھالیکن والدین کی خواہش اور دباوڈاکٹر بنانے کی تھی،وہ چاہتے تھے کہ میں پہلے ڈاکٹر بنوں۔ ان کے اس شوق کے لئے ایک کالج میں داخل ہوئیں،لیکن کزن کے انتقال کے بعد درمیان میں ہی پڑھائی چھوڑنی پڑی۔اس کا کزن بھی میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہاتھا،لیکن حادثہ کی وجہ سے اس کی زندگی کے لمحات کم ہوگئے۔ایک سال کے بعد انہوں نے آگے بڑھنے کے لئے بی فارمیسی میں داخلہ یہ سوچ کر لیا کہ اس سے لوگوں کے علاج کے بجائے میڈیسن کے میکانزم اور ادویات کی تیاری کو سمجھنا زیادہ بہتر ہے۔اپنی بی فارمیسی کے دوران اس نے کینسر،تھائرائیڈ،ذیابیطس اور دیگر امراض کو سمجھنا شروع کیا،پھر اس نے ایم فارمیسی کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے ایسے اسٹوڈنٹس کو کوچنگ دی جو ایم بی بی ایس کرنا چاہتے تھے۔لیکن ایم فارمیسی کے دوران اس کے والدین نے ان کی شادی سعودی عرب میں رہنے والے ایک انجینئر سے کردی۔اب ان کے دو بچے بھی ہیں لیکن انہوں نے اپنے کام کو ترک نہیں کیا۔ وہ اب دواسازی میں پی ایچ ڈی کررہی ہیں۔

ہاجرہ انتہائی ذہین اور اعلی عزائم رکھنے والی خاتون ہیں۔ہندوستانی طریق ادویہ کے پیچھے سائنس کو سمجھنے میں ماہر ہیں۔اس لئے کووڈ 19-وبا کے دور میں انہوں نے نہ صرف امیونٹی مشروب بنائی بلکہ تھائرائیڈ کی دوا کے ساتھ اپنی قابلیت و صلاحیت ثابت کی، اور اس کے لئے وہ پیٹنٹ کا مطالبہ کررہی ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے قدرتی سیال اور مرکبات کے ساتھ بالوں کے لئے ایک بہترین تیل بھی تیارکیا ہے۔لیکن جب آپ کھیل یا ان کی دلچسپی کے کسی دوسرے شعبہ کے حوالہ سے بات کریں گے تو وہ آپ کو مکمل طور سے پھینک دیں گی۔تب آپ کو وہ ایک 30سال کی عمر کے بھولے بھالے لوگوں کی طرح ملتی ہیں، جو مکمل طور سے ایمانداری سے پیار کرتے ہیں جو آپ کو ان کی دیگر کھیل سرگرمیوں مثلاً گھوڑ سواری اور بیڈ منٹن کے بارے میں بتاتا ہے۔

یہ ممکن ہے،کہیں نا کہیں ان کی کھیلنے کی خواہش نے انہیں اپنی تڑپ کو پیش قدمی کرنے یا آگے بڑھانے کے لئے تحریک دیا ہو۔ اور اسی تڑپ سے انہوں نے اپنے کنگ فو کراٹے کی مشق جاری رکھی اور ایشین ٹورنامنٹ میں انہوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔انہوں نے مہدی پٹنم کے ایک اسکول میں مشق کیا اور جہاں سے انہوں نے اپنے فیلڈ میں جیت حاصل کی۔ حال ہی میں انہوں نے دو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا۔انہوں نے سنگل کٹا کے لئے گولڈ کے علاوہ ٹیم کٹا کے لئے گولڈ اور ویپن کٹا کے لئے سلور جیتا ہے۔وہ امریکی ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی،اور انٹر نیشنل لیول پر سنگاپور جائیں گی۔ حال ہی میں منعقد ایک ایک تقریب میں انہیں ڈاکٹر ایم اے نجیب انٹر نیشنل پیس امبیسڈر کی جانب سے گولڈ اور سلورمیڈل سے نوازا گیا۔ کووڈ 19-وبا کے دوران بھی انہوں نے اپنے پروجیکٹ اور شوق کے لئے 12-13گھنٹے کام کیا۔ ان کے کوچ اور ٹرینر ڈاکٹر پاٹن جمیل خان،جو ایک عالمی سطح کے چمپئن بھی ہیں،جنہوں نے نہ صرف گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے بلکہ تن تنہا امریکہ سے 48میڈل جیتے ہیں -جس میں 18گولڈ،12سلور اور18کانسہ کا تمغہ شامل ہیں،وہ سال 2019کے چمپئن بھی ہیں،تاہم اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے اس چمپئن میں شرکت نہیں کر سکے کیونکہ ایونٹ کو معطل کردیا گیاتھا۔انہوں نے مختلف کھیلوں میں خواتین کو تربیت دی اور ان کی کامیابی کو یقینی بنایا۔ہاجرہ حقیقت میں قوس و قزح کی ہفت رنگی ہیں۔وہ مجھے جتانا چاہتی تھیں کہ تم معلوم کرو کہ اصل ہاجرہ کو ن ہے ماں یا اسپورٹس خاتون۔خوش قسمتی سے میں جس فیملی میں پیدا ہوئی اور جس خاندان میں،میں نے شادی کی تھی،وہی کام اخلاقی ہے۔دونوں خاندانوں کے ہر ایک ممبر کو کام کی اہمیت کا پتہ ہے۔اگر کوئی کہتا ہے تو مجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ ”اس نے اپنے والدین اور شوہر کی وراثت کو آگے بڑھایا“۔