اونیکا مہیشوری/ نئی دہلی
تعلیم، امن، ہم آہنگی میری زندگی کی تین قدریں ہیں۔ آج بھی میں نے ایس ایس ایم کالج آف انجینئرنگ کی بنیاد کو متزلزل نہیں ہونے دیا،دہشت گردی کے سامنے جھکی نہیں ۔
یہ کہنا ہے سری نگر اسکول آف منیجمنٹ سے علم کی روشنی پھیلانے والی دل افروز قاضی کا۔جنہوں نے اس کالج کے قیام کے ساتھ تعلیمی میدان میں ایک سنگ میل طے کیا ہے۔ جس کے سبب اب ایس ایس ایم کالج کے طلباء اب پوری دنیا میں پرچم لہرا رہے ہیں۔
دل افروز قاضی نے آواز دی وائس کو بتایا کہ ایس ایس ایم کالج آف انجینئرنگ کا آغاز 1988 میں ہوا تھا جب کشمیر میں دہشت گردی نے عام زندگی متاثر کر رکھی تھی۔ ان کے والد، بھائی اور ان کے شوہر سمیت اس کے اہل خاندان کو دہشت گردوں نے اغوا کیا اور رہائی کے لیے تاوان طلب کیا تھا۔ان سے بھاری رقم مانگی تھی۔ وہ بہت برا وقت تھا جب دل افروز قاضی نے دہشت گردوں سے رحم کی درخواست کی لیکن اپنے اہل خانہ کی رہائی کے لیے انہیں اپنی محنت کی کمائی دہشت گردوں کو دینا پڑی۔اس کے بعد بھی دہشت گردوں کا پیٹ نہیں بھرا۔ پانچ ہزار روپے کے بعد انہوں نے براہ راست 50 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔ پھر دہشت تھمنے کا نام نہیں لے رہی تھی۔ اتنے برے حالات میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ راج باغ سے گاؤں میں آکر بس گئیں لیکن یہاں بھی دہشت گرد وں ینے پیچھا نہیں چھوڑا۔
گاوں کی جدوجہد
یہاں کسی سیاستداں نے ان کی زندگی مشکل کر دی وہ ان کے کالج کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتا تھا۔ جس میں پولیس بھی دل افروز قاضی کی مدد نہ کر سکی۔ایسے میں ان کے خاندان کو نشانہ بنایا گیا۔ان پر فائرنگ بھی کی گئی۔اس کے کالج کو بھی تباہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔اس لیے اس کے خیر خواہوں نے انہیں جانے کا مشورہ دیا لیکن گاؤں کے لوگوں نے ان کا ساتھ دیا۔ ان لوگوں مدد کی جن کے لیے دل افروز نے پرائمری اسکول کھولے تھے۔
دل افروز قاضی ایک بار پھر ڈٹی رہیں اور اپنے کالج کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ اس دوران فوجی اہلکاروں نے ان کے کالج کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا، جن کا کہنا تھا کہ ان کے کالج میں کچھ دہشت گرد طلباء کے ہوئے کی خبر ہے۔ جب کہ دل افروز نے وہاں کے بریگیڈیئر کو صاف صاف کہہ دیا کہ ہمارے کالج میں تمام داخلے صرف حکومت کی رضامندی سے ہوتے ہیں۔ جس کے بعد وہ بہت شرمندہ ہوئے۔
دل افروز قاضی نے دی آواز دی وائس کے ساتھ ایک اور واقعہ شیئر کیا جس میں وہ اپنے کالج میں سالانہ تقریب میں غلام نبی آزاد کو مدعو کرنے گئی تھیں۔وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ دل افروز قاضی ایک بہادر خاتون ہیں جو نہ کبھی کسی سیاستدان سے ملیں اور نہ ہی گھٹنے ٹیکے۔ دہشت گردوں کے سامنے ڈٹ کر تعلیم کے میدان میں طلبہ کو پڑھانے اور ان کو نکھارنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔
دل افروز قاضی نے بتایا کہ ایک بار ایس ایس ایم کالج پر پابندی لگانے کی کوشش کی گئی اور ان کے کالج پر پابندی لگانے کا مطالبہ اخبارات میں یہ حوالہ دیا گیا کہ ان کے کالج میں سالانہ میلے میں لڑکے اور لڑکیاں ایک ساتھ رقص کرتے ہیں۔اس کے بعد دل افروز قاضی نے اعلیٰ حکام کے سامنے اپنی بات رکھی اور کہا کہ کئی اسکول ایسے ہیں جہاں بچے مل کر ڈانس کرتے ہیں، کوئی انہیں کچھ کیوں نہیں کہہ رہا، جس کا جواب کرسی پر بیٹھے لوگوں کے پاس نہیں تھا۔
دل افروز قاضی کا خیال ہے کہ ہر جنگ صرف تعلیم اور علم سے جیتی جا سکتی ہے۔ تب بھی ان کے کالج میں کوئی احتجاج یا مارچ نہیں ہوا۔ جب پورے کشمیر میں حالات خراب تھے اور لوگ تحریکوں میں طلبہ یونٹ کو شامل کرنا چاہتے تھے۔ دل افروز قاضی قوم پرستی پر پختہ یقین رکھتی ہیں۔وہ خود این سی سی کیڈٹ تھیں۔ ان کی رگوں میں ہندوستان ہے۔ وہ اپنے طالب علموں کو یہ بھی سکھاتے ہیں کہ ہر بری طاقت کو امن، ہم آہنگی اور علم سے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔
دل افروز قاضی نے اپنے کالج کا آغاز صرف خواتین کے پولی ٹیکنک کورسز سے کیا تھا لیکن آج ایس ایس ایم کالج میں کل 10 کورسز ہیں جن میں 5 انجینئرنگ اور 3 نان انجینئرنگ اور ایم ٹیک شامل ہیں۔ دل افروز قاضی خاص طور پر خواتین کو تعلیم دینے پر زور دیتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ مودی حکومت نے آرٹیکل 370 کو ہٹا کر بہت اچھا قدم اٹھایا لیکن اب بھی باہر سے آنے والا کوئی بھی طالب علم سری نگر کے کسی کالج میں اس وقت تک داخلہ نہیں لے سکتا جب تک کہ اس کا یہاں ڈومیسائل نہ ہو۔ وہ اس اصول میں تبدیلی چاہتی ہیں۔
وہ گاؤں کے لوگوں کی کوششوں پر چھوٹے قرضے دے کر بھی مدد کرتی ہیں۔ دلافروز قاضی کے ایس ایس ایم کالج پر پہلے دن سے ترنگا ہے جو آج بھی لہرا رہا ہے اور کالج کے طلباء ہر روز اونچی آواز میں قومی ترانہ گاتے ہیں۔ دل افروز قاضی نے حالیہ صورتحال کا اظہار کرتے ہوئے آواز دی وائس کو بتایا کہ ان کی جنگ ابھی بھی کچھ شر پسند قوتوں کے ساتھ جاری ہے جس کا وہ تنہا سامنا کر رہی ہیں۔
اس کے کالج کی کچھ زمین مسماری کے تحت حکومت کی ہے، وہ چاہتی ہیں کہ چاہے حکومت اس زمین پر قبضہ کر لے لیکن اسے نہ توڑے۔اس سے اس کے کالج کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا اور ان کے طلبہ وہاں علم حاصل کر سکیں گے۔ اس تجویز کی حمایت میں بہت سے لوگ دور دراز سے فون پر ان کی حمایت کرتے ہیں لیکن دل افروز قاضی نے بتایا کہ انہیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں اور وہ خود ہی اس مسئلے کو حل کریں گی۔
دل افروز قاضی نے اپنی روزی روٹی کے لیے 25 سال کی عمر میں ایس ایس ایم کالج شروع کیا جواب ان کی زندگی بن چکا ہے۔ اس کی زندگی کا مقصد کالج کے طالب علموں کے مستقبل کو روشن بنانا ہے۔ جس کے لیے وہ اب 60 سال کی عمر میں ہر قدم پر چیلنجز کا سامنا کر رہی ہیں۔ دل افروز قاضی ایس ایس ایم کالج کے طلباء کو قوم پرستی کا درس دے رہے ہیں۔