سردیوں میں دیسی لباس اچھا لگتا ہے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
سردیوں میں دیسی لباس اچھا لگتا ہے
سردیوں میں دیسی لباس اچھا لگتا ہے

 

 

نئی دہلی: سردیاں شروع ہوتے ہی مارکیٹس میں چاروں طرف جینز اور ٹاپ شرگس کی ورائٹی نظر آنے لگتی ہے لیکن یہ صورتحال مشرقی خواتین کے لیے کئی بار مشکل صورتحال پیدا کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔

بطور مشرقی خاتون آپ صرف مغربی ملبوسات میں گزارا نہیں کرسکتی تو آئیے آج بات کرلیتے ہیں مشرقی فیشنسٹا خواتین کے لیے کچھ دیسی آؤٹ فٹ ٹرینڈز کے حوالے سے ۔

شال کے ہمراہ ٹو پیس ایمبرائیڈڈ سوٹ

گرم شال سردی کے خاص پہناووں میں سے ایک ہے جس کے باعث سردی کے آغاز سے ہی مارکیٹس میں شال کے نت نئے اور دلکش ڈیزائن متعارف کروادیے جاتے ہیں۔

اس موسم سرما سوٹ پر شال اوڑھنے کے بجائے دوپٹے کے طور پر شال کا انتخاب ہی ٹرینڈکا حصہ ہے  جس کے لیے آپ گہری رنگ کی شال کے ساتھ تھری پیس ڈریسز کے بجائے ہلکے رنگ کے ٹو پیس ایمبرائیڈڈ ڈریسز کا انتخاب کرکے دیسی ونٹر ٹرینڈ کو بآسانی فولو کرسکتی ہیں۔

اس کے علاوہ گلے اور آستینوں پر ہلکی سی کڑھائی کے ساتھ شال والے سوٹ بھی سردیوں کے مقبول ٹرینڈز میں سے ایک ہیں۔

پرنٹڈ فیبرک

کھدر اور لینن کے ملبوسات ایک بار پھر پرنٹڈ ڈیزائن میں ٹرینڈ کا حصہ بن چکے ہیں، آپ بھی ہلکے رنگوں کے ساتھ گہرے پرنٹڈ فیبرک کا انتخاب کرتے ہوئے سردیوں کی خوبصورت شاموں میں مزید جلوے بکھیر سکتی ہیں۔

ٹرینڈ فولورز خواتین کے لیے پرنٹڈ فیبرک پر اے لائن کوٹ بھی ایک بہترین انتخاب ثابت ہوگا یا پھر سادہ شلوار قمیض پر شال کا انتخاب بھی مختلف مگر دلکش احساس ہوگا۔

ملبوسات کے گہرے رنگ

کہا جاتا ہے کہ گہرے رنگ کے ملبوسات سردی کے احساس کو کم کردیتے ہیں لیکن ہمارا ماننا ہے کہ گہرے رنگ سردی کے احساس میں کمی کے ساتھ ساتھ انسان کی شخصیت کو بھی پرکشش بنادیتے ہیں۔

آپ بھی اس موسم سرما پرپل ، بلیک، ڈارک گرین ، ایمرالڈ گرین جیسے رنگوں کا انتخاب کرتے ہوئے ونٹر ٹرینڈز کو فولو کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ ان دنوں خواتین میں سنگل کلر آؤٹ فٹ ٹرینڈز زیادہ مقبول ہیں۔

لانگ شرٹس

اس سردی ماضی کا مقبول کلاؤٹس اور پینٹس کے ہمراہ لانگ شرٹس فیشن ایک بار پھر مقبول ہونے جارہا ہے اس لیے آپ بھی گہرے رنگ کی لانگ شرٹس کو منفرد ڈیزائننگ کے ساتھ اپنی شخصیت کا خاصہ بنا سکتی ہیں۔