بنگلورو: تقیہ خانم کو بی بی اے میں ملے دو گولڈ میڈل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-04-2022
بنگلورو: تقیہ خانم  کو بی بی اے میں ملے دو گولڈ میڈل
بنگلورو: تقیہ خانم کو بی بی اے میں ملے دو گولڈ میڈل

 

 

آواز دی وائس، بنگلورو

ریاست کرناٹک میں حجاب تنازعہ کے بعد کئی باحجاب طلبا کامیابیوں کی بلندی پر نظرآرہی ہیں۔ انہوں نے گویا یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کے سر کا حجاب کبھی بھی ان کی کامیابی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنا۔

 گذشتہ ماہ بشریٰ متین اور لامیا مجید، کرناٹک کی طالبات نے ایم ایس سی باٹونی (M.Sc Botany) میں بالترتیب 16 انجینئرنگ کے تمغے اور سات گولڈ میڈل جیت کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اب قومی دارالحکومت بنگلورو سے تعلق رکھنے والی ایک اور طالبہ تکیہ خانم نے بی بی اے میں دو گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں۔

ایس ایس ایم آر وی کالج، جیا نگر کی طالبہ تقیہ خانم نے بی بی اے میں دو گولڈ میڈل جیتے ہیں۔

اپنی کامیابی پر بات کرتے ہئے تقیہ خانم نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے خاندان اور اساتذہ کی شکر گزار ہیں۔ وہ بتاتی ہے کہ کس طرح ان کے تاجر والد امتحان ہال کے باہراس کا انتظار کرتے تھے۔ اور پھر سی اے امتحان کے لیے بھی لے جاتے تھے۔

بنگلورو سٹی یونیورسٹی (بی سی یو) کے وائس چانسلر پروفیسر لنگا راجا نے ہفتے کے روز کہا کہ پہلے سالانہ کانووکیشن میں مختلف فیکلٹیوں (انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ دونوں) سے 41,768 طلباء ڈگریاں دی جائیں گی۔

ان میں سے 64.5 فیصد  (26,945) خواتین ہیں جب کہ 35.4 فیصد (14,823) مرد ہیں۔