علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ قانون کی طالبہ وردہ بیگ کو کامن ویلتھ شیئرڈ اسکالرشپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے-
جو برطانوی فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس اور برطانوی یونیورسٹی کی مشترکہ اور مکمل مالی امداد والی ماسٹرز اسکالرشپ ہے۔ مس وردہ، اسکول آف ایڈوانسڈ اسٹڈی (ایس اے ایس)، لندن یونیورسٹی میں انسانی حقوق کے موضوع پر ماسٹرز کی پڑھائی کریں گی-
بین الاقوامی حقوق انسانی، تنازعات کے حل اور نسلی و مذہبی اقلیتوں کے تناظر میں تحقیق کریں گی۔ وردہ بیگ کو اس کے علاوہ ا سکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز، یونیورسٹی آف برسٹل اور کوئین میری یونیورسٹی آف لندن سے بھی آفر موصول ہوئی۔ انھیں چیوننگ اسکالرشپ کے لیے بھی شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔