آج سے ہوگا جشن ریختہ کا آغاز

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 08-12-2023
آج سے ہوگا جشن ریختہ کا  آغاز
آج سے ہوگا جشن ریختہ کا آغاز

 



آواز دی وائس : نئی دہلی 

چھٹے جشن ریختہ کی سہ روزہ تقریبات کا آغازکل یعنی8 دسمبر سے دلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ جشن ریختہ اپنی گزشتہ تقریبا ت کی غیر معمولی کامیابی کے سبب دنیا بھر میں اردو زبان و تہذیب کے سب سے بڑے جشن کے طور  پر جانا جاتا ہے۔ اس بار پھر سال کے اختتام پر یہ جشن دلی اور باہر کے لوگوں کے لیے اردو زبان،ادب اور تہذیب کو قریب سے جاننے اور اس کے مختلف ذائقوں کو محسوس کرنے کا سبب بنےگا۔

 ریختہ فانڈیشن کے بانی سنجیو صراف کا کہنا ہے کہ ”ہماری کوشش اردو زبان و تہذیب کو فروغ دنیا ہے۔ جشن ریختہ کی تقریبات بھی ہماری انہیں کوششوں کا حصہ ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں جشن ریختہ کو ملی بے پناہ کامیابی اور ہر طبقے و عمر کے لوگوں میں اس کی مقبولیت نے ہمارے ارادوں کو مضبوط کیا ہے۔اس سال بھی ہم پوری توانائی کے ساتھ اس جشن کا انعقاد کر رہے ہیں۔ یہ جشن اردو کی مٹھاس اور اس کی تہذیب میں پوشیدہ یگانگت کے پیغام کو دور تک لے کر جائے گا۔

آپ کو بتا دیں کہ ادبی مذاکرے، داستان گوئی، چہار بیت، ڈرامہ، قوالی،غزل سرائی،نوجوان شاعروں کی محفل، خواتین کا مشاعرہ،خطاطی اور بہت سی دلچسپ تقریبات کے ذریعے اردو زبان اور اس کے تہذیبی رنگوں کو پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

جشن میں ہر بار کی طرح اس بار بھی ادب، فلم،تھیٹر اور آرٹ کی دنیا سے اہم ترین شخصیات شامل ہورہی ہیں، جن میں خاص طورپر جاوید اختر قابل ذکر ہیں

awazurdu

awazurdu

awazurdu

 

awazurdu

 

awazurduawazurdu